چوہدری برادارن کے درمیان اختلاف، ق لیگ کے 3بڑوں کی جلد ملاقات متوقع

chaduhry111.jpg


چوہدری برادارن کے درمیان اختلاف کا معاملہ، ق لیگ کے تین بڑوں کی جلد ملاقات متوقع

مسلم لیگ ق کے سربراہان چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اختلافات کے حوالے سے ق لیگ کے تین بڑوں کی جلد ملاقات متوقع ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران حتمی فیصلوں کیلئے جلد ملاقات کریں گے،ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری وجاہت حسین شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہیٰ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جیسے ہی وہ واپس آئیں گے جس کے بعد یہ ملاقات ہوگی۔

چوہدری فیملی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

اس سے قبل چوہدری حسین الہیٰ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے ،اور اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میرا مسلم لیگ ق کے ساتھ سیاسی سفر تمام ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد مونس الہیٰ کے ساتھ اپنے سیاسی فیصلے کا اعلان کروں گا، مگر میں اس پارٹی نے نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت کی حمایت کرتی ہے۔