چوہدری برادران کوپنجاب میں وزارت اعلیٰ دینا ن لیگ کو توڑنےجیساہے:تجزیہ کار

shehbaz-elahi-and-cm.jpg


تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ دینا حکومت سے زیادہ مسلم لیگ ن کے لیے خطرہ ہے کیونکہ یہ ن لیگ کو توڑنے جیسا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام احتساب میں تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ ملنے سے یہ تاثر پھیلے گا کہ وہ دست شفقت جو آج کل کسی پر نہیں ہے وہ ق لیگ پر آ جائے گا اور اس سے ن لیگ کے لوگ اور بالخصوص الیکٹیبلز ٹوٹ کر ق لیگ میں شامل ہونا شروع ہو جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس بات پر کبھی بھی رضامند نہیں ہو سکتی کہ جب وہ الیکشن کے اتنا قریب ہیں وہ وزارت اعلیٰ کیلئے چوہدری برادران کو اپنی پارٹی پر ترجیح دیں۔ اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آکر بہت سے لوگوں کو ناراض کیا وہ سب لوگ اہم عہدے چاہتے تھے مگر عمران خان نے ان کو نوازا نہیں ہے۔


تجزیہ کار اظہارالحق نے کہا کہ ن لیگ مر جائے گی لیکن چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دے گی کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر ان کو وزارت اعلیٰ مل گئی تو یہ مسلم لیگ ن میں اتنی دراڑیں ڈالیں گے کہ اس کے بعد اس نقصان سے نکلنا ان کیلئے مشکل ہو جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1503235415393947648
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی دھن اور بات کے پکے ہیں وہ آخری وقت تک کسی کو وزارت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ عثمان بزدار کو ہٹانے والے ہیں، دونوں صورتوں میں یہ پارٹیاں چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دیں گی مگر زرداری صاحب اس کھیل میں شامل رہے تو پھر کچھ ہو سکتا ہے۔


اظہار الحق نے یہ بھی کہا کہ یہ منڈی پہلی بار نہیں لگی کیونکہ 2018 کے انتخابات کے بعد بھی اسی طرح خریدو فروخت ہوئی تھی جہانگیرترین اپنے جہاز لیکر پھر رہے تھے لوگوں کو خرید رہے تھے، عمران خان نے کوئی غیر روایتی سیاست نہیں کی بلکہ وہ دوسروں سے زیادہ روایتی سیاست دان ثابت ہوئے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس موضوع پر عمران خان ریاض کو بہترین تبصرہ چاہیے تو وہ حسن نثار کو بیپر دے کر لائن پر لے لے اور ١٠ منٹ تک خاموش ہو کر اسے سنتا رہے. تمام سننے والوں کے کانوں سے دھواں نہ نکلنا شروع ہو گیا تو مجھے کہیے گا
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Reality is that this Government do not have a simple majority in Punjab and in Federal Government.

All this blackmailing is due to this fact. Opportunist also want to take advantage of this situation.
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Baba izhar ul haq JKT brought in azad umedwar while what is happening now is khota trading..
Choudhry brothers are opportunist and blackmailers. Do not forget, Pervaiz Elahi became deputy PM in PPP time as well.
There is no sincerity in their blood. But this time, they will hit on their feet. They will lose badly in near future.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
It's all planned by Fujj as usual. General Jajwha neutral ne ha.
Ess waqat ager Fujj Imran kay sath ne ha tu Matlab PDM ko green signals day deya geya ha.
Sab ko pata ha Q league and MQM are pak army's parties.
Jess ko jo kaha jay ga Woy wassay he karay ga.
Koe bata sakta ha MQM Sindh ke oor Q league Punjab ke parties ek dossray sey keyoon itni meetings ker rehay hain??
 

Lefty

Minister (2k+ posts)
sab sa pahlay to pakistan ma aisa koi law pass hona chyay k after 60 years kisi b retired admi ko koi b position ni di jai ge chahay wo private sector ho ya public sector ho sari umer kama ker k b inki niyattain or pait ni bhartay BC
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
اظہار الحق نے یہ بھی کہا کہ یہ منڈی پہلی بار نہیں لگی کیونکہ 2018 کے انتخابات کے بعد بھی اسی طرح خریدو فروخت ہوئی تھی جہانگیرترین اپنے جہاز لیکر پھر رہے تھے لوگوں کو خرید رہے تھے، عمران خان نے کوئی غیر روایتی سیاست نہیں کی بلکہ وہ دوسروں سے زیادہ روایتی سیاست دان ثابت ہوئے ہیں۔
They were Independent Candidate (Khoti k bacho) Dont mix it with horse trading
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Zardari ki baat ager PMLN maan laiti hay or CM PMLQ ka bana deti hay to end pe nuqsaan zardari ka to nahi hona, nuqsaan to saara PMLN ka hoga, Shahbaz sharif PM banana chahta hay or Hamza shahbaz ko CM bananaa chahta hay, lakin PMLQ ko CM ship jaati hay to next election kay baad dono cheezein PMLN kay hath se nikal jaein gi. ager Imran Khan Pervez Illahi ko CM bana de tub bhi PMLN kay sath yehi kuch hona hay, Zardari kay sath mil kar or Fazal-o-Rehman ki baat maaan kar PMLN nuqsaan mein rahey gi. Shahbaz sharif or Hamza shahbaz waisey hi ghabraey huey hain kionkeh in kay gird NAB ka shakanja sakht hota jaa raha hay, boht juld Fard-e-Jurm lagney wali hay or in ko saza saamney nazer aa rahi hay, is liaey ye ab Takht ya Takhta wali position mein aaey huey hain
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
ن-لیگ یا یوں کہیے کہ اپوزیشن کو اصل مسئلہ قومی اسمبلی میں ہے۔ اگر وہ ایم کیو ایم ، ترین گروپ، باپ اور تحریک انصاف کے چند ناراض ارکان کو ساتھ ملا لیں، تو پنجاب بنا کسی محنت کے ان کی جھولی میں آ گرے گا۔ میں ان تجزیہ کاروں کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ ن-لیگ پی پی کے کہنے پر پرویز الٰہی کو برداشت کرنے کی بجائے مائنس ق-لیگ فارمولے پر کام کر رہی ہے۔ اسی لیے آج حمزہ نے ترین گروپ سے ملاقات کی ہے۔