چپڑاسی کی پوسٹ پر ایم فل افراد کا اپلائی،کتنی تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار؟

job.jpg


پاکستان کی چالیس فیصد تعلیم یافتہ خواتین بے روزگار ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اعداد و شمار بتادیئے گئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی چالیس فیصد خواتین کے پاس اعلیٰ تعلیم ہے لیکن روزگار نہیں،ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں 24 فیصد پڑھے لکھے افراد موجود ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی کہ حکومت کے مطابق ملک میں ساڑھے 6 فیصد افراد بیروز گار ہیں،لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سولہ فیصد افراد ملازمت سے محروم ہیں، مجموعی طور پر 24 فیصد پڑھے لکھے پاکستانی بیروزگار ہیں، خواتین میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے مطابق چپڑاسی کی نوکری کیلئے ایم فل افراد نے درخواستیں دیں،ہائیکورٹ میں چپڑاسی کی ایک پوسٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ افراد نے اپلائی کیا، جس میں ایم فل کرنے والے افراد بھی شامل تھے،جس پر کمیٹی نے ملک میں بیروزگار افراد کی مزید تفصیلات طلب کرلیں، کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں اور بچوں کی اصل تعداد بھی پیش کی جائے۔