چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست مسترد

NAB-athar-minallah-cn.jpg


عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار چودھری محمد فہد کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی مشاورت کے بغیر نئے چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے 2001 میں فیصلہ دیا، جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے نیب آرڈی نینس کے سیکشن 6 میں ترمیم کا حکم دیا تھا، جو چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق ہے۔ 20 برس گزرنے کے باوجود نیب آرڈی نینس میں چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق شق میں ترمیم نہیں کی جا سکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت قانون کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں ترمیم کی ہدایت کی جائے۔ مؤقف اپنایا گیا کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر ہوتا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے سیکشن 6 میں ترمیم کرکے چیف جسٹس کی مشاورت کا کہا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت عظمیٰ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا، اس کے بعد کئی فیصلے آ چکے ہیں۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کی صرف آبزرویشن تھی۔ یہ اختیار پارلیمنٹ کا ہے اور یہ عدالت پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دے سکتی۔ عدالت نے دلائل کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہر وہ قانون یا کام جو غداروں کے خلاف جاتا ہو تو انہیں پاکستان کی عدالتیں کیسے منظور کرکے عوامی امنگوں کو پورا کر سکتی ہیں ؟؟

ان ججوں کو سیدھا کرنے کے لیے دب کے پھینٹا لگاؤ تب ہی روشنی کی کوئی کرن نکل سکتی ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Jab mafia ko support karni ho tu Ayen ur qanoon m hazaro arguments mil jatay hain..Isi waja se ham majoda Justice system ko mafia support justice system kehtay hain..CJ.Bandial observation de chukay hain k hamari har key posting par nazar ha....
 

Ferrari

Senator (1k+ posts)
If you want to fix the system, then it's necessary to hang just 1 Lohar High Court Judge in front of minar-e-Pakistan. I guarantee you that the rest of the haram khors would either run away or start doing their jobs.

Even the boots won't be able to open the courts at 12am.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa Nadeem khusra Shamshad Kaliya CJs Bund ayal Athar Min Soor aur kutoray judges——- Get rid of them ——- Only lat few days are left ?‍♂️