چیف الیکشن کمشنر نے عمران اسماعیل سے بااثر عہدہ مانگا؟انکشاف

sakindar-sultan-raja-house-imran-ismail.jpg


نجی چینل کے پروگرام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ان سے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کرنے کیلئے آئے جس کا ریکارڈ اور تصاویر بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں سکندر سلطان راجہ نے ان سے سیکرٹری یا اس کے برابر کوئی بااثر عہدہ مانگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ریکارڈ موجود ہے لاگ بک میں اندرج اور تصاویر بھی موجود ہیں، سکندر سلطان راجہ ایک مرتبہ میرے پاس گورنر ہاؤس سندھ آئے تھے، انہوں نے کہا کسی بھی جگہ سیکریٹری لگا دیں یا کوئی عہدہ دے دیں۔


سابق گورنر سندھ نے کہا سکندر سلطان نے کہا کہیں بھی لگا دیں آپ لوگوں کے کام کروں گا، انہیں اب بھی دیکھ لیں ان کا جھکاؤ کس طرف ہے، ان کی جانبداری سب پر واضح ہو چکی ہے، عمران اسماعیل نے کہا میرے خیال میں ان کو انتخابی نشان الاٹ کر دینا چاہیے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا 13 جماعتی اتحادی حکومت اقتدار میں آکر پھنس گئی ہے، اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے انہیں سرپرائز دیا، عام انتخابات سے یہ گھبرا رہے ہیں کیوں کہ انہیں پھر سرپرائز ملے گا۔

سابق گورنر نے یہ بھی بتایا کہ مخالفین کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نا اہل کر دیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان کو نااہل کر کے انتخابات جیت جائیں، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے، عمران خان کی مقبولیت کا عملی مظاہرہ یہ 13 اگست کو بھی دیکھ لیں گے۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
رنگبازوں ایسی بات تھی تو دے دیتے عہدہ تم لوگوں کا میرٹ تو ویسی ہی بزدار ہے۔