چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس کی واپسی: اصل حقیقت کیا ہے؟

 
faw111j1j111.jpg

پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما بابراعوان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سے متعلق خبررساں ادارے کی جعلی خبرکی تردید کردی ہے، تاہم فوادچوہدری نے ریفرنس واپس لینے کی وجہ بتادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کےخلاف ریفرنس سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنےآ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنمافواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر کےخلاف ریفرنس بھیجنے اور پھر واپس لینے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم نے ریفرنس بھیجا تھا اور آج ہی واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس ریفرنس میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ساتھ لگا کر بھیجیں گے ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح فیصلہ تبدیل کیا وہ بہت بڑا جرم ہے، میڈیا کوفیصلہ دینے کے بعد دوسرا فیصلہ جاری کیا گیا،ہم اس فیصلے کو شامل کرکے دوبارہ ریفرنس دائر کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے قانونی ٹیم کے رکن اور سینئر رہنما بابر اعوان اس بیان کی بنیاد پر خبررساں ادارے کی رپورٹ پر برس پڑے اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ایک بار پھر ڈان نیوز نے فیک نیوز کی بازی جیت لی۔
https://twitter.com/x/status/1555166304696680449
بابراعوان نے چیف الیکشن کمشنر کےخلاف ریفرنس دائر اور واپسی کی خبرکو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا اور نہ واپس ہوا، ابھی ریفرنس پرتیاری جاری ہے، جس کیلئے دستاویزات اورمیٹریل اکھٹا کیا جارہا ہے۔

بابر اعوان نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں کہا کہ فیک نیوز پر کان نا دھریں۔

 
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
یہ حرامی بابر حیوان ، ضرور عمران اور پی ٹی آئ کی لٹیا ڈبو کر ہی فارغ ہوگا ۔