چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
2204617-balochistan-1626852471-117-640x480.jpg


چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں سی پیک اور دیگر منصوبوں کیلیے خدمات دینے والے نجی اداروں سے منسلک چینی باشندوں کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے، عوام کو سیکیورٹی کی فراہمی، سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔ صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے سی پیک اور دیگر منصوبوں کیلیے خدمات دینے والے نجی اداروں کے چینی باشندوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبے میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ،کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Should be full proof security long time ago , any way deerrr aiii dorasttt ayiii keep moving
Chiness and local workers should be armed proof little trained too