چین اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات میں اہم بریک تھرو

3.jpg

چین اور کینیڈا نے تنازع ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے 3 سال سے قید شہریوں کو رہا کردیا جن میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مینگ وانژو بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے کی خاتون چیف فنانشل آفیسر کو 2018 میں دھوکہ دہی کے الزام میں امریکا کی درخواست پر کینیڈا میں نظربند کیا گیا تھا جس کے بدلے میں چین کی جانب سے بھی اسی سال 2 کینیڈین شہریوں کو بیجنگ سے حراست میں لیا گیا تھا۔


عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانژو کو امریکی پراسیکیوٹرز کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد رہا کیا گیا جس کے بعد چین نے بھی دو کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا جن میں مائیکل کوورگ ایک سابق سفارت کار ہیں جو برسلز میں قائم ایک تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ملازم ہیں جبکہ مائیکل اسپاور شمالی کوریا کے ساتھ بین الاقوامی کاروباری اور ثقافتی تعلقات کو سہولت فراہم کرنے والی ایک تنظیم کے بانی ہیں، دونوں کینیڈین شہری چین سے کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔

چین نے ان دونوں کینیڈین شہریوں پر جاسوسی کا الزام لگاکر حراست میں لیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے شہریوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
گوروں نے ایک چینی پکڑ ا چینیوں نے دو گورے پکڑ لئے اس کو کہتے ہیں نہلے پی دہلہ ہن دسو آرام آیا ؟