ڈالرز کی روز بڑھتی قیمتوں‌ کاذمہ دار نجی بینکوں کا عملہ؟اسٹیٹ بینک کا ایکشن

state.jpg


اے آر وائے نیوز کے مطابق ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔

مرکزی بینک نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق نجی بینکوں کا عملہ ڈالرکی قدر کے اتار چڑھاؤ میں براہ راست شامل رہا ہے۔


گورنراسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدورکوطلب کرلیا، جس پر اُن کی سرزنش بھی کی جائے گی۔ مخصوص بینکوں کاعملہ درآمد کنندگان، صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنےکی ترغیب دیتا رہا، غیرفطری خرید وفروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔

گورنر رضاباقر نے بینکوں کےصدورکو ڈالرز کی قیمتوں کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی اور مسلسل نگرانی کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ایسےملازمین جن پرشک ہے ان کےکمپیوٹر، فون ریکارڈ کی جانچ کی جائے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کی صورت میں اگر بینکوں کے عملے کی نگرانی کی جائے تو اس سے مستقبل میں ڈالر کی قیمت کم ہونے روپے کی قدر میں استحکام یا اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کیا بکواسیات لگائی ہوئی ہیں اسٹیٹ بینک نے۔ اپنے اوپر سے مدعا اتار پھینکنے کے لیئے اب نجی بینکوں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

سیدھی سی بات ہے کہ یہ مارکیٹ کا اصول ہوتا ہے کہ جب ڈالر مہنگا ہونے پر آئے اور آپ کے معاشی حالات جلد بہتر ہوتے نظر نہ آرہے ہوں، آپ کی کھینچا تانی آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ سامنے دکھائی دیتے ہوں، آپ کے کرنٹ اکاوٗنٹ خساروں کے حالات درآمد کنندگان کی نظر سے بچے ہوئے نہیں ہوتے۔

کسی بینک کے بندے نے اپنے کسی صارف کو اگر اس قسم کا مشورہ دیا بھی ہے تو یہ قانونی طور پر بلکل بھی قابلِ گرفت نہیں ہے۔ نہ ہی یہ کسی طرح سے اخلاقی پستی کی دلیل ہے۔

ڈالر افغانستان اسمگل ہوا، حکومت سو رہی تھی۔ کرنٹ اکاوٗنٹ کا خسارہ دسمبر کے آخری ہفتوں سے پہلے کم کرنا ممکن نہیں۔ سعودی عرب سے ڈالر کی امداد ابھی تک نہیں پہنچی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ابھی تک کوئی خاطر خواہ حل نکلتا نظر نہیں آرہا اور یہ اب اگلے تین مہینوں میں اونٹ کسی کروٹ بیٹھے گا۔

مارکیٹ میں اتنی خبریں کافی ہوتی ہیں تاجروں کو معاملات بھانپنے کے لیئے۔ وہ اپنے حساب سے بلکل ٹھیک کر رہے ہیں اگر کہ ڈالر کی خرید بڑھا رہے ہیں تو۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
This is not much relevant step. Importer have to pay $$ for imports.

State bank need to finish some other solutions
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
i am told by a person who is working for a multi national... he said, in last two years our sales have been lower however, our profit margin is up significantly... Reason is the unstable Dollar ... Companies are leveraging huge increase in prices on the pretex of dollar value. If Dollar was stable they could keep prices stable but in absence of that, companies are increasing prices by 30% so as to remedy any dollar increments.... this is directly contributing to inflation.