ڈالرز کے حصول کیلئے شہباز حکومت کی پاور پلانٹس بیچنے کی تیاریاں

10powerpalantforsale.jpg

پاور پلانٹس خلیجی ممالک کو بیچنے کے لیے حکومت نے دو ریاستوں کے درمیان معاہدے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آرڈیننس قومی اسبلی اجلاس کے بعد لائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 پاور پلانٹس خلیجی ممالک کو بیچنے کے لیے حکومت نے دو ریاستوں کے درمیان معاہدے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آرڈیننس قومی اسمبلی اجلاس کے بعد لائے جانے کا امکان ہے۔ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ آر ایل این جی پاور پلانٹ خلیجی ممالک کو 2 ارب ڈالر میں بیچنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


ذرائع کے مطابق حکومت آئیل اینڈ گیس کمپنیز سمیت او جی ڈی سی کے شیئرز فروخت کرنے کا بھی سوچ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے لیے دو حکومتوں کے درمیان معاہدے کے لیے 5 قسم کا استثنیٰ دیا جا سکتا ہے جن میں ایس ای سی پی، پیپرا رولز، سٹاک مارکیٹ، نجکاری کے قواعد وضوابط، سٹاک مارکیٹ اور کمپنیز ایکٹ کے قواعد وضوابط سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت پاور پلانٹس کو فروخت کرنے کے لیے جلدبازی میں آرڈیننس لا رہی ہے، موجودہ حکومت ہر وہ کام کرنے کو تیار ہے جس سے اسے قرضہ ملنے کا امکان ہو۔ معیشت نہ سنبھلنے پر بوکھلاہٹ میں یا کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ کام کیا جا رہا ہے۔

موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد پاکستان کے اثاثے گروی رکھوائے جائیں جبکہ ہمیں لگتا ہے کہ دوست ممالک کو موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں ہے، آرڈیننس آیا تو موجودہ حکومت کی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف مخالف سخت مخالفت کرے گی، حکومتی اقدامات دیوالیہ ہونے کی نشانی نہیں ہے تو اور کیا ہے، گزشتہ 4 ماہ میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1550882586351763457
یاد رہے کہ ریاست کے اثاثوں کی بیرون ممالک کو فروخت کرنے کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ریاستی اثاثوں کی فروخت کے حوالے سے امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ چوروں کو ریاستی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جس امپورٹڈ حکومت کی قیادت کرائم منسٹر میاں شہبازشریف کر رہے ہیں، یہ ہی موجودہ معاشی بحران کی ذمہ دار ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بیچ نا۔ حرام خور خاندان۔