ڈالرکیوں مہنگا ہوا؟پاکستان نےکورونا سےمتاثر معیشت کوسنبھالا ہے:آئی ایم ایف

IMF-loan-pak.jpg


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو قرض کی 1 ارب ڈالر کی نئی قسط جلد جاری کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کورونا سے متاثر ہونےو الی معیشت کو سنبھالاجس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور پھر اس وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا۔

آئی ایم ایف کے مطابق تاہم پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں ، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا قانون ملک میں مالیاتی استحکام لانے میں مدد ملے گی، پاکستان میں سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا بڑا چیلنج ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے نتیجے میں روزگار کے فروغ میں بہتری کا ذریعہ بنے گی، تاہم حکومت کیلئے توانائی کے شعبے پر گردشی قرضوں پر قابو پانا بھی ایک چیلنج ہے، رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد تک جاسکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ معیشت کا 9اعشاریہ9 فیصد ہوسکتا ہے