ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹیٹ بینک کا ایکشن

11.jpg

ملک میں روپے کی قدر میں جاری تنزلی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک نے مداخلت کرتے ہوئے ڈالر کو مزید مہنگا ہونے سے روک دیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالر 169 روپے 70 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا تھا ، اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مداخلت کی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 48 پیسے نیچے آیا اور 169 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں اوردرآمدات میں اضافے کے باعث روپیہ تنزلی کا شکار ہے، ملک میں حالیہ معاشی صورتحال کی بے یقینی بھی ڈالر کی مقامی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 17 روپے22 پیسے اضافہ ہوچکا ہے، 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں امریکی ڈالر152روپے 28 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا تھا۔

 

Wakeel

MPA (400+ posts)
Imran Khan forgive Pakistan and it cannot handle your Naya Pakistan.
تیس تیس سال سے گنجوں کو تشریف دے رہے ہو لیکن عمران کی باری بڑی جلدی مسلہ ہو گیا ہے
 

Doom1111

Minister (2k+ posts)
تیس تیس سال سے گنجوں کو تشریف دے رہے ہو لیکن عمران کی باری بڑی جلدی مسلہ ہو گیا ہے
Yar bahi 3 saal ma kabi 80% sa 150% inflation be bhi ta nahi hoa aur na 39% devaluation. Sirf naya Pakistan ma hogaya ha. Log purna Pakistan wapis jana chata ha aur iska chapter 2023 ma close ha.