ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی، اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن

dollar-and-pkr.jpg


دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر نے آج اونچی اڑان بھر لی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کار خوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخر روز ایک طرف جہاں روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی وہیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو منافع حاصل ہوا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار منفی صفر اعشایہ 27 فیصد رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 175روپے39 پیسے کی سطح پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 47 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175 روپے86 پیسے میں فروخت ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1494626621130739722
دوسری جانب کاروبار ی ہفتے کا آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے اچھا دن رہا جہاں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 234 اعشاریہ77 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیک45ہزار441 پوائنٹس کی سطح تک گرا اور ایک موقع پر45ہزار705 پوائنٹس کی سطح پر اوپر گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس234 اعشاریہ77 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار675اعشاریہ87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
 
Last edited: