ڈالر کی بے لگام اڑان پر مختلف صحافیوں کا ردعمل

dollar111.jpg

امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 4 روپے اضافے کے بعد آج تقریباً 10 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 225 روپے تک گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قدر میں اضافے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

حبیب اکرم کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بتا رہی ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کو کم از کم معیشت کا کچھ نہیں پتا۔ البتہ باتیں دونوں خوب بناتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549319875277246464
ارشد شریف کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث کرپٹ ٹولے کو شرمیلے فنکار سائنسدانوں نے این آر اوٹو دیا-۳ مہینے میں یہ ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کی نحج پر لے آیا- ان کے اپنے اعداد و شمار بتا رہے ہیں عمران خان کے دور میں پاکستان ریکارڈ ترقی کر رہا تھا- این آر و ۲ اور کرپشن کی قیمت قوم دےرہی ہے
https://twitter.com/x/status/1549296715873787904
صحافی علینہ شگری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 4سالہ حکومت میں 58روپے اضافہ ہوا جبکہ شہبازشریف کی 3ماہ کی حکومت میں 38روپے سے زائد اضافہ ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1549291877069111297
صدیق جان نے کہا اگر عمران خان کے دور میں دو دن کے اندر ڈالر 12 روپے اوپر گیا ہوتا تو منصور علی خان کپڑے پھاڑ کر، سینہ پیٹتے ہوئے یوٹیوب پر آجاتا، لیکن آجکل کیونکہ مریم نواز صاحبہ کے چچا کی حکومت ہے تو شاید ن لیگ نے ان کو نیپال بھجوا دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549292892929363968
ارم عظیم نے لکھا کہ شہباز زرداری تجربہ کار حکومت صرف تین ماہ میں ڈالر کو 39 روپے تک بڑھا چُکی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی نا تجربہ کار اور مہنگائی کرنے والی حکومت کے 3.5 سال میں ڈالر 58 روپے اوپر گیا تھا۔ بےشرم عوامی ردعمل کے باوجود کُرسی سے چپک کر بیٹھے ہیں اور پاکستانی معشیت کا بھرکس نکال دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549292246251487232
شہباز رانا نے کہا مزید بیکار نہیں بیٹھ سکتے اور روپے کو ڈوبنے نہیں دے سکتے۔ اسٹیٹ بینک گزشتہ 75 دنوں سے گورنر کے بغیر ہے۔ یہ حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔ ڈالر پر قابو نہ پایا گیا تو پیٹرول، بجلی کی قیمتیں ناقابل تصور حد تک بڑھ جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1549286355003375619
مقدس فاروق اعوان نے کہا وہ جو ڈالر چند پیسے مہنگا ہونے پر ہنگامہ برپا کر دیتے تھے اُنہیں بتاتے چلیں ڈالر چند گھنٹوں میں 6 روپے مہنگا ہو چکا ہے اب کیوں آپ کے منہ کو تالا لگ گیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1549290111686393856
شفایوسفزئی نے بھی ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تنقید کی۔
https://twitter.com/x/status/1549291711393931264
طارق متین نے کہا اب کب ہوگی پریس کانفرنس۔ ڈالر دو سو اکیس کا ہو گیا۔ ناکارہ وزیراعظم استعفی دو۔
https://twitter.com/x/status/1549290576465608705
انس ملک نے بھی کہا کہ تجربہ کار حکومت صرف تین ماہ میں ڈالر کو 39 روپے تک بڑھا چُکی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی نا تجربہ کار اور مہنگائی کرنے والی حکومت کے 3.5 سال میں ڈالر 58 روپے اوپر گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1549292164378771459
مبشر زیدی نے کہا کہ جب سے شہبازشریف اقتدار میں آئے ہیں ڈالر 38.07 بڑھ چکا ہے جب کہ گزشتہ حکومت کے 4سال کے دوران ڈالر 58.88 روپے بڑھا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1549287613776859136
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
noon meem sheen sab nangay ho chukay... chalo ab ye kanjarkhana band kero or hakmoomat awam o kerne do... jatay jatay saaray chiefs ko bhi lete jana kionke awam ne in ki tikaboti ker ke kutton ko dal deni hai hai aglay do-char maheenay man.. yaad rakhna ye baat
 

such786

Senator (1k+ posts)
Actually present imported government is working on foreign agenda to financially destabilized Pakistan. They knew they will never win election again so they want handover destroy country to IK to fail him but they have forgotten that Pakistani nation will restore financially under the guidance of IK.