ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی ؟

dollar.jpg


کئی روز ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد آ ج ڈالر اونچی اڑان بھرنے میں کامیاب ہوگیا، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز چھانے والے مندی کے بادل آج بھی نہ چھٹ سکے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں گزشتہ دنوں کی طرح ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی تاہم یہ رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکا۔

https://twitter.com/x/status/1461274820570718212
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی میں صفر اعشاریہ52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 173روپے 76 پیسے میں 91 پیسے مہنگا ہونےکے بعد 174 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز چھائے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل آج بھی چھائے رہے اور آج بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس46ہزار292 پوائنٹس تک اوپر اور 45ہزار728 پوائنٹس تک گر گئی تھی مگر کاروبار کا اختتام83اعشاریہ92 پوائنٹس کمی کے بعد 46ہزار110 اعشاریہ 50 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔