ڈالر کی قیمت میں تشویشناک اضافہ، 193 روپے تک پہنچ گیا

dollar-pkr121.jpg


روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج ڈالر مزید 1 روپیہ 75 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، رواں ماہ میں ڈالر مہنگا ہوتے ہوئے 191 روپے سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعدودشمار کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کی قدر میں صفراعشاریہ91 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 190 روپے2 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 191روپے77 پیسے کا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524698408811909120
کاروباری دن میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 75 پیسے اور کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں 5 روپے 14 پیسے بڑھی ہے۔

رواں مالی سال ملک کی انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر سوا 34 روپے مہنگا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 193 روپے کا ہے جبکہ یہاں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا جس کے باعث 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جب کاروبار شروع ہوا تو اہنڈرڈ انڈیکس42ہزار863اعشاریہ15 پوائنٹس کی سطح پر تھا ، ایک موقع پر انڈیکس43ہزار کی سطح سے تجاوز کرگیا جبکہ ایک موقع پر 42ہزار273 پوائنٹس تک گر گیا۔
Clipboard15202201.jpg


تاہم کاوربار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس35اعشاریہ29 پوائنٹس اضافے کے بعد 42ہزار898اعشاریہ44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور