ڈالر کی قیمت 225 روپے تک جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

2%D8%A6%D8%B3%D8%B3%D8%AF%D9%84%D8%A7%D9%84%D9%BE%D8%B1%D8%AA%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D9%85%D9%84.jpg

ڈالر تگڑا ہی ہوتا جارہا ہے اور نتیجے کے طور پر روپے کو رگڑا لگ رہا ہے آج امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ 225 روپے فی ڈالر تک نیچے چلا گیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ روپیہ کی قدر میں پھر تیزی سے کمی. 221-222 کا لیول پہنچ گیا ہے. ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے. یہ بیرونی مداخلت کا بھیانک تجربہ خود ختم کریں گے یا سری لنکا کے عوام کی طرح پاکستانیوں کو بھی خود یہ کام کرنا پڑے گا؟

https://twitter.com/x/status/1549292558332854273
فرخ حبیب نے کہا نالائق اعظم شہباز شریف نےمعیشت کی تباہی مچادی ہے ڈالر221روپے کاہوگیاہے ڈھائی ماہ سے گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی نہیں کی گئی ، امپورٹڈ حکومت صرف مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ نالائق اعظم شہباز شریف کا1لمحہ بھی حکومت میں رہنا نقصان دہ ہےفوری انتخابات کرواؤ۔

https://twitter.com/x/status/1549292130329186306
فیصل جاوید خان نے لکھا ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہو گا ۔ڈالر خود بخود گر جائے گا۔ آج ڈالر 223 پر چلا گیا۔ جلد اس حکومت کو چلے جانا ہو گا۔ ملک کے تمام تر مسائل کا حل انتخابات ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوری اسمبلی تحلیل کریں اور تاریخ کا اعلان کریں اور دیکھیں کیسے معاشی اشاریے بہتر ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1549291167015108612
عمران اسماعیل بولے معیشت مُستحکم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ڈالر 220 کراس کر گیا۔ نااہلوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ معیشیت کی بہتری ان چوروں کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان ہی مضبوط اور مُستحکم پاکستان کی علامت ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1549291074673336320
عندلیب عباس نے مفتاح اسماعیل اور وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1549289723600027648
ایاز خان نیازی نے عمران خان سے درخواست کی کہ جلدی سے واپس آجائیں ورنہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1549288331120463873
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The dollar to rupee rate will be 250 in another 6 months.The imported beggars have no strategy to halt the fall of the rupee.Every time the rupee falls it costs Pakistan millions more to import essential goods.Haramkhor media and goon league used to talk about Showbaz speed.Now the public has got a taste of Showbaz speed.