ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگی ایل سی کھولنے پر اسحاق ڈار کا نوٹس

ish1i1i1i121.jpg

بینکس حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 تا 8 روپے فی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے پر روپورٹ طلب کر لی,تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بینکوں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بینکس حکام کے اس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی,بینکس حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، اور ایل سیز کھولنے پر امپورٹرز سے ناجائز کروڑوں روپے کمائے، یہ دھندہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔

اپٹما سربراہ گوہر اعجاز وزیر اعظم سے پہلے ہی انکوائری کا مطالبہ کر چکے ہیں، بینکوں نے ڈالرائزینشن سے اربوں روپے منافع کمایا،گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیر خزانہ کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے، صنعت کار اور تاجر آڈٹ انکوائری کو سراہتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے گزشتہ روز وفاقی وزیرِ خزانہ کا حلف اٹھایا ہے, وہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے دوسرے اور تیسرے اقتدار میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کی پانچ سال بعد ملک واپسی کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے جو گذشتہ ہفتے انٹربینک میں 245 روپے کی حد تک چلا گیا تھا۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
جی او شیرا ، تُن کے رکھ ان حرامیو کو ۔ اور اپنا ھاتھ بھی صاف و شفاف رکھ ۔ یہ منصب ملک کی امانت ھے ۔اور رب کو جواب دینا ھے ۔