ڈالر 200 روپے کا ہونے پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جگتیں

khawaja-asif-and-dollar-aa.jpg


ایک طرف تو ڈالر 200 سے بھی مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد ملکی قرضوں میں بیٹھے بٹھائے 1700 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی وزرا اس پر عملی اقدامات کی بجائے جگتیں کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا ہے کہ ڈالر کی ڈبل سنچری، 28وزرائے اعظم نے 111رنز بنائے جبکہ 89 رنز صرف عمران خان نے کیے۔

حکومتی ذمہ دار وفاقی وزیر کی جانب سے ایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے اور عامر سلطان نامی صارف نے کہا کہ اگر حکومت میں آنے سے پہلے اسی طرح پوسٹیں کرتے تو شاید لوگ آپ کے ساتھ متفق ہو سکتے تھے لیکن اب امید نہ رکھنا، یہ اب آپ لوگوں کا کیا دھرا ہے۔ ایک منتخب حکومت کو بیرونی سازش کے تحت گرایا۔ اب بھگتو

https://twitter.com/x/status/1527177096237264897
آصف ملک نے کہا کہ رنگ بازوں کے ٹولے نے آتے ہی 20 روپے کھا لیے ۔پرانہ وتیرہ ہے ان کا کھاتے ہیں تو بڑی لمبی زبان چلا کر لگاتے بھی ہیں اپنے گھروں میں سب بیروزگار کھانے میں فل مصروف۔

https://twitter.com/x/status/1527167192717938690
تصور اعوان نے کہا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے. یہ جملہ کہنے والے کو بھی تھوڑی سی شرم ہوتی اور ڈوب مرتا۔

https://twitter.com/x/status/1527165883742932993
عمران نامی صارف نے کہا کہ جناب آپ لوگوں نے صرف ڈیڑھ مہینے میں 15 رنز بنا لئے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

https://twitter.com/x/status/1527167712165867521
ایک اور صارف نے کہا کہ اب ن لیگ کی حکومت ہے، خواب سے اٹھ جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1527159409696296961
 

mian_ssg

MPA (400+ posts)
Why should they care? They savings are in dollars and they are growing. So they must laugh on the current situation. However, the nation should be worried on it.