ڈاکٹرعبدالقدیرکا استقبالیہ

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
[h=2]
526260_498867676826203_1202187313_n%281%29.gif

مل کر چلیں گے،امیدکےچراغ جلائیں گے۔ڈاکٹرعبدالقدیرکاسیدمنورحسن کے اعزاز میں استقبالیہ
[/h]



لاہور26فروری2013ء:جماعت اسلامی پا کستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان مل کر ساتھ چلیں گے اور امید کے چراغ جلائیں گے ۔پاکستان میں اللہ کی شر یعت کو نافذ کر یں گے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو جا گیرداروں ،وڈیروں اور لٹیروں نجات دلانے کے لیے ڈا کٹر عبدا لقدیر خان کے ہمراہ رائے عامہ کو منظم کر یں گے ۔عوام کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر ہو نا ہو گا

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دے کر ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔پاکستان کو اس وقت دوست نما دشمنوں اور دشمن نما دوستوں نے گھیرا ہو ا ہے ۔ان حالات میں ڈا کٹر عبدالقدیر خان نے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تحریک تحفظ پاکستا ن کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبا لیے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ استقبالیہ سے معرو ف ایٹمی سائنسدان ڈا کٹر عبدالقدیر خان ،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم ،زبیر فارو ق خان ،تحریک تحفظ پا کستان کے سیکرٹری جنرل چو ہدری خو رشید الزمان نے بھی خطاب کیا ۔

سید منور حسن نے کہا ملک کو اس وقت کر پشن فری سو سائٹی کی ضرورت ہے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کرے ۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو جا گیرداروں ،وڈیروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کے لیے ڈا کٹر عبد لقدیر خان کے ہمراہ رائے عامہ کو منظم کر یں گے ۔عوام کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر ہو نا ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوام کے دلوں پر دستک دی جا ئے اور انھیں اپنا ہمنوا بنایا جا ئے جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا انھوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی کر پشن بے رو ز گاری اور ٹا رگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ہے اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں ۔قوم کو ووٹ دینے کے رویے اور طر یقے کو بد لنا ہو گا ۔اس پر چی کا درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان باہم مل کر چلیں گے مقاصد کی جانب بڑ ھیں گے امید کے چراغ جلائیں گے ۔اندھیروں کا مقابلہ اجالوں سے کر یں گے ،عدل انصاف کا نظام لا ئیں گے اور پاکستان میں اللہ کی شر یعت کو نافذ کر یں گے ۔انھوں نے کہا حکو مت کا فر ض بنتا ہے کے وہ انتخا بات اور عبوری حکومت کا جلد اعلان کرے اور ایسے اقدامات کرے جس سے قوم کو اُمید اور حو صلہ ملے ۔انھوں نے انتخا بات کے التوا کے حوالے سے ایک وزیر کا بیان قابل مذمت ہے ایسے وزیر وں سے استعفیٰ لے لینا چا ہیے ۔انھوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر ایک قابل اعتبار شخص ہیں ، وہ کر اچی کے حو الے سے سپر یم کو رٹ کے دونوں فیصلوں پر عمل کرائیں تاہم فوری طور پر فو ج کی نگرانی میں از سرنو ووٹر لسٹ کی تصدیق اور نئی حلقہ بند یوں کے حو الے سے الیکشن کمیشن کا کردار مایوس کن ہے ۔انھوں نے کہا کر اچی میں سارا انتخابی نظام ایم کیو ایم نے یر غمال بنایا ہو ا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کو اس حو الے سے بھی خصوصی اقدامات کر نے ہو ں گے ۔سید منور حسن نے کہا پا کستان میں دن بدن امر یکی مداخلت بر ھتی جا رہی ہے ہم شرو ع سے یہ بات کہہ رہے ہیں کے یہ جنگ ہماری جنگ نہیں ہے دنیا کی تاریخ میں صو بہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے ہی ملک میں کبھی سیلاب ،کبھی زلزلے اور کبھی ملٹر ی آپر یشن کی وجہ سے کئی بار ہجرت کر چکے ہیں ۔انھوں نے کہا ملک کی بقا ،سر بلندی اور حقیقی آزدی کی جنگ ہم مل کر لڑیں گے ۔

استقبالیے سے خطاب کر تے ہو ئے معروف ایٹمی سائنسدان ڈا کٹر عبد القدیر خان نے کہاایٹمی قوت سے لیس ملک میں عوام کی حا لت زار افر یقہ کے مما لک جیسی ہو گئی ہے۔ رشوت ستانی ،بے روزگاری ،لوٹ مار اور کر پشن کی وجہ سے ملک دن بدن کمزور ہو تا جا رہا ہے ۔جان بوجھ کر ملک میں افر تفری پھیلائی جا رہی ہے ۔پاکستان میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے ۔ملک میں کروڑوں نوجوان در بدر اورمارے مارے پھر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا اس ملک میں بے شمار وسائل مو جو د ہیںپاکستان کے بہترین ذہن باہر جا رہے ہیں۔انھوںنے کہا جس ملک میں سو ئی تک نہیں بن سکی وہاں چھ سال میں ہم نے ایٹم بم بنا یا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ میری طالب علمی کی زندگی اسلامی جمعیت طلبہ میں گزری اور وہاں اسلامی جمعیت کے لڑیچر کا مطالعہ کیا ۔میں اس وقت سے جانتا ہوں یہی نوجوان باکردار ،اور صالح نوجوان ہیں۔

http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2628


 

<ChOuDhArY>

Chief Minister (5k+ posts)
The chances are that in the end JI will join PML-N.. since they are negotiating on number of seats with them.. Although from PTI they are demanding half of KPK seats and many other important seats of Punjab and full support in karachi.. But with PML-N they are even flexible on half seats..

with all due respect, I don't understand where is Nazriya ?? .. if the alliance or seat adjustment is based on who can give more seats and in the end join hands with PML-N, JUI and even in one statement JI said that can do adjustment with PPP in Karachi.. what are the principles.


 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
The chances are that in the end JI will join PML-N.. since they are negotiating on number of seats with them.. Although from PTI they are demanding half of KPK seats and many other important seats of Punjab and full support in karachi.. But with PML-N they are even flexible on half seats..

with all due respect, I don't understand where is Nazriya ?? .. if the alliance or seat adjustment is based on who can give more seats and in the end join hands with PML-N, JUI and even in one statement JI said that can do adjustment with PPP in Karachi.. what are the principles.



Nazria is Islam and Pakistan and same PTI follow this theory and I hope in future they will not change it,jis din qouem ko Nazria ki samaj aa gei wo hi din is muulk men inqalab ka hoo ga, us din kisi lote our lotere ko vote nahi dia jaie ga................Intezar keren kia hoota hai.
 
Last edited:

IMRANKHAN1

Minister (2k+ posts)
Re: کرسی اہم نہیں ،منور حسن کے ساتھ بیٹھوں گا -&#167

Dr sahab. JI also says same thing. Pmln and JUI ke sath baotoh ga. [hilar]
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: کرسی اہم نہیں ،منور حسن کے ساتھ بیٹھوں گا -&#167

تو پھر بیٹھا ہی رہے گا پارلیمنٹ سے باہر :lol:
 

Muslimonly

Senator (1k+ posts)
Although from PTI they are demanding half of KPK seats and many other important seats of Punjab and full support in karachi.. But with PML-N they are even flexible on half seats..




Please give reference or else apologise for lie

@Za-Chaudhry

Please add post 7 in first post