ڈاکٹر اعجاز اکرم چیئرمین رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی مقرر

7%DB%8C%D8%B9%D8%AC%D8%A7%D8%B2.jpg

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین کیلئے ڈاکٹر اعجاز اکرم کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ور ٹریننگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذہبی منافرت کو دور کرنےاور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی قائم کی گئی تھی جس کے چیئرمین کیلئے آج نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس ادارے کے چیئرمین کیلئے ڈاکٹر اعجاز اکرم کو منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے ورلڈ پالیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، ان کی ڈگری میں اہم مرکزی مضامین مذہب و سیاست تھے، سیاست و مذہب کے شعبے میں ڈاکٹر اعجاز اکرم کی خدمات گراں قدر ہیں، انہوں نے متعدد ملکی و بین الاقومی اداروں میں بطور پروفیسر فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

ڈاکٹرا عجاز اکرم نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1997 سے واشنگٹن ڈی سی امریکن مسلم کے 15روزہ میگزین میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کے کیا جس کے بعد انہیں2003 میں امریکہ کی ریاست لینسسٹر کے فرینکلن اینڈ مارشل کالج میں ایڈجنسٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ۔

ڈاکٹر اعجاز اکرم 2003 سے امریکہ، سوئزرلینڈ، کائرواور چین سمیت متعدد ممالک کے تعلیمی اداروں میں بطور پروفیسر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، اس وقت وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ آف ہومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

اس کےساتھ ساتھ وہ ساؤتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ لاء چانگ کنگ چائنا کے ڈیپارٹمنٹ آف گلوبل کمیونیکیشن میں بطور پروفیسر آف ورلڈ پالیٹکس بھی ہیں۔
ڈاکٹر اعجاز اکرم کو 1995 میں اسلامک اسٹڈیز میں بہترین اکیڈمک پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
What happened to the requirements of orange beard, no moustache, high rise shalwar and extra tire on the belly