ڈاکٹر شاہد مسود اور ماریانا ٹرنچ

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)

ماریانا ٹرنچ اس کرہ ارض کا گہرا ترین مقام ہے. بحر الکاہل میں اس کی گہرائی سطح سمندر سے قریباً گیارہ ہزار میٹر نیچے ہے. ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کا معیار بڑی تیزی سے اتنی گہرائی کی طرف جا رہا ہے. چھ ماہ کی خواہشات کو خبر بنانے کی کوششوں کے بعد اپنی راے کو باوزن بنانے کے لئے ڈاکٹر صاحب کی اسکوبا ڈائیو کے مہمانوں کی لسٹ ملاحظہ فرمایں

شاہین صہبائی سے شیخ رشید
شیخ رشید سے ذولفقار مرزا
اور آج ذولفقار مرزا سے فیصل رضا عابدی

لیول کی اس تنزلی کا اگلا مہمان کون ہو سکتا ہے، کیا طاہر القادری؟

ڈاکٹر صاحب کی پر خلوص خواہشیں لیکن جن کا کوئی سر پیر دور دور تک نظرنا آیا

آپریشن بہت تیزی سے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے
آنے والے دنوں میں آپریشن مزید تیز ہو گا
جو سمجھتے ہیں کے آپریشن سلوو ہو گیا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
آپریشن سلوو ہونے کی وجہ ٹیکٹیکل ہے
این آر او نہیں ہو گا
لسٹیں تیار ہیں
انٹرپول سے گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں
وغیرہ وغیرہ

ڈاکٹر صاحب کا پروگرام پاکستان کا مقبول ترین پروگرام ہے. ہم پاکستانیوں کو نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں فرق سمجھنا ہو گا. ڈاکٹر صاحب کو سمجھانے کا تو کوئی فائدہ نہیں .

اسما حیات کے میک اپ کا میعار ماؤنٹ ایورسٹ کی طرف اور ڈاکٹر صاحب کی پیشین گوئیوں کا میعار ماریانا ٹرنچ کی طرف رواں دواں ہے.
 
Last edited by a moderator:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا تجزیہ کیا ہے ۔

ڈاکٹر کو چاہنے والوں میں انساپی اور بوٹ پالشئیے موجود ہیں۔
اس کا پروگرام ان کے سکون کا سبب بنتا ہے ۔

فوج کی چابی سے چلنے والے کھلونوں کا یہی انجام ہوتا ہے ۔۔۔

spain say

MPA (400+ posts)
واقعی اب تو بورنگ لگتا ہے جو پروگرام روز سنتا تھا اب اسکی ہائیلایٹس سیاست ڈاٹ پی کے میں دیکھ لیتا ہوں......س
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

برا ہو نیوز چینلز کا ، ان سب نے کچھ عرصۂ (شائد ابتدا میں) پہلے نجومیوں کو پروگرامز میں بلانا شروع کیا ، سب نے اپنی تیسری آنکھ سے سیاست متعلق ہوشربا انکشافات کرنا شروع کیے ، لیکن آنے والے دنوں میں ، سب نجومیوں کا پول کھل گیا ، سب کے سب ، تمام کے تمام تکے بری طرح سے غلط ثابت ہوے ، اب افاقہ ہے ، نجومی کم کم یا بلکل نہیں آتے / بلاے جاتے ، ماموں سے لے ممانی تک سب اب ٹھنڈے ہو چکے ہیں

لیکن ؟ شاہد مسعود کا کیا کریں ؟ ہر پروگرام میں اس قدر سنسنی اور تھرتھلی ہوتی ہے کہ ، رات گزارنا مشکل ، صبح کیا ہو نا ہو ؟ صبح ہو یا نا ہو ، جناب بھول بھی جاتے ہیں ، یا پی جاتے ہیں ، پچھلے پروگرامز میں کیا کیا کہا ؟ اور اب کیا کیا فرمایا ؟ بس نان سٹاپ ، دھڑا دھڑ ، آنے والے دنوں میں ، آنے والے دنوں میں ، گھنٹہ ختم

اسما حیات ، بہت نازک صورتحال ہے ، ہم چینل بدل لیتے ہیں ، بیچاری نا اوسان بدل سکتی ہیں ، نا چینل سے نکل سکتی ہیں ، تمام پروگرام میں صرف اتنا ہی کہنا ہوتا ہے ؟ بریک کرلیں ، بریک کا وقت ہے ، بریک ہوا چاہتی ہے ، ڈاکٹر صاحب ، ڈاکٹر صاحب ، اور بس تکتے جانا ، سنتے جانا
 
Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
DataTNG.jpg

طاری بھائی. اسٹار ٹریک دی نیکسٹ جنریشن میں ایک روبوٹک کردار ہوتا تھا، لیفٹننٹ کمانڈر ڈیٹا. اینڈرائڈ روبوٹ ہونے کے ناطے مکمل
طور پر اکسریشن لیس ایکٹنگ کرتا تھا.

اسما حیات ہے یا وجیہہ ساجد تھی. ڈاکٹر صاحب کا پروگرام دیکھ کر اسٹار ٹریک کا یہ کردار ضرور یاد آتا ہے

IMRANKHAN1

Minister (2k+ posts)
Not agree. You guys think it's so easy to fight against Mafia, corrupt people like Nawaz, Zardari and others. Look what they did with IK. And if one guy (only one person) Dr is doing his best to encounter them with his best capacity, you guys are making fun at him. In Sha Allah I'm still optimistic, what says Dr.
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

ویسے بڑی ہمت ہے ان خواتین کی، پتہ نہیں ڈاکٹر کی فنکاریوں کو دیکھنے کے باوجود بھی نہیں ہنستیں

میرا تو ہنس ہنس کر سانس ہی اکھڑ جاتا ہے

خاص طور پر، وہ ریحام والا پروگرام جس میں ڈاکٹر صاحب نے زہر والی بات کی تھی، اور تقریباََ پانچ منٹ تک ہذیانی حلت میں پتہ نہیں کیا بولتے رہے

اللہ رحم فرمائے ڈاکٹر کے حال پر

ویسے جن کو نہیں پتہ، ان کو بتا دوں کہ مشرف دور مین مشہور ہونے والی روشن خیال، اعتدال پسند اصطلاح اسی ڈاکٹر قیامت کی ایجاد ہے

DataTNG.jpg

طاری بھائی. اسٹار ٹریک دی نیکسٹ جنریشن میں ایک روبوٹک کردار ہوتا تھا، لیفٹننٹ کمانڈر ڈیٹا. اینڈرائڈ روبوٹ ہونے کے ناطے مکمل
طور پر اکسریشن لیس ایکٹنگ کرتا تھا.

اسما حیات ہے یا وجیہہ ساجد تھی. ڈاکٹر صاحب کا پروگرام دیکھ کر اسٹار ٹریک کا یہ کردار ضرور یاد آتا ہے
 
shami11

Minister (2k+ posts)
ڈاکٹر صاحب کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں سنسنی پھیلا دیں - ڈاکٹر صاحب ایک قابل شیخس ہیں جانتے ہیں قوم کیا سننا پسسند کر تی ہے - کون نہی چاہتا کے احتساب ہو اور بڑے چور اندر جائے - اب بیچارے ڈاکٹر صاحب کو کون انفور میشن دیتا ہے یہ خود ایک پہیلی ہے
 
devoid feast

Senator (1k+ posts)
بہت اچھا تجزیہ کیا ہے ۔

ڈاکٹر کو چاہنے والوں میں انساپی اور بوٹ پالشئیے موجود ہیں۔
اس کا پروگرام ان کے سکون کا سبب بنتا ہے ۔

فوج کی چابی سے چلنے والے کھلونوں کا یہی انجام ہوتا ہے ۔۔۔

Dangaar mujhe dr shahid ki bhongian apki bhongion k samne halki mehsoos hoti hai. apke ghar mai daal roti dene ka bandobast kerne wala noora apni amaa k godh se farigh ho zia ul haq ki godh mai pala barra hai.
 
saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)

ویسے بڑی ہمت ہے ان خواتین کی، پتہ نہیں ڈاکٹر کی فنکاریوں کو دیکھنے کے باوجود بھی نہیں ہنستیں

میرا تو ہنس ہنس کر سانس ہی اکھڑ جاتا ہے

خاص طور پر، وہ ریحام والا پروگرام جس میں ڈاکٹر صاحب نے زہر والی بات کی تھی، اور تقریباََ پانچ منٹ تک ہذیانی حلت میں پتہ نہیں کیا بولتے رہے

اللہ رحم فرمائے ڈاکٹر کے حال پر

ویسے جن کو نہیں پتہ، ان کو بتا دوں کہ مشرف دور مین مشہور ہونے والی روشن خیال، اعتدال پسند اصطلاح اسی ڈاکٹر قیامت کی ایجاد ہے
تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے۔یہ جملہ بھی داکتر صاحب نے متعارف کروایا تھا
 
Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
شامی جی. ابھی کچھ دن پہلے ڈاکٹر صاحب نے سنسنی پھیلائی کہ عمران خان کو زہر دینے والی بات صحیح ہے، جسے یقین نہ ہو وہ کلثوم ہاسپٹل کی ٢٣ جولائی کی خان صاحب کی میڈیکل رپورٹ چیک کر لیں. کل پرسوں سما اور دنیا ٹی وی نے یہ رپورٹس دکھا دیں جو بالکل کلئیر تھیں. ساتھ میں ایک پہاڑ اور کھودا ڈاکٹر صاحب نے خان کو بھیجے جانے والے لڈوؤں میں چوہے مار دوائی ملی ہونے کا. امید ہے اس کھودے پہاڑ کا چوہا بھی ایک دو دن میں باہر آ جاے گا.

ڈاکٹر صاحب کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں سنسنی پھیلا دیں - ڈاکٹر صاحب ایک قابل شیخس ہیں جانتے ہیں قوم کیا سننا پسسند کر تی ہے - کون نہی چاہتا کے احتساب ہو اور بڑے چور اندر جائے - اب بیچارے ڈاکٹر صاحب کو کون انفور میشن دیتا ہے یہ خود ایک پہیلی ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
شامی جی. ابھی کچھ دن پہلے ڈاکٹر صاحب نے سنسنی پھیلائی کہ عمران خان کو زہر دینے والی بات صحیح ہے، جسے یقین نہ ہو وہ کلثوم ہاسپٹل کی ٢٣ جولائی کی خان صاحب کی میڈیکل رپورٹ چیک کر لیں. کل پرسوں سما اور دنیا ٹی وی نے یہ رپورٹس دکھا دیں جو بالکل کلئیر تھیں. ساتھ میں ایک پہاڑ اور کھودا ڈاکٹر صاحب نے خان کو بھیجے جانے والے لڈوؤں میں چوہے مار دوائی ملی ہونے کا. امید ہے اس کھودے پہاڑ کا چوہا بھی ایک دو دن میں باہر آ جاے گا.

واردات میں سب سے مزاحیہ بات ؟ جس پر کسی کی توجہ نہیں گئی ! "چوہا" مارنے والا زہر
 
Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
ہاہاہا. واقعی. یہ تو غور ہی نہیں کیا. اب پتا نہیں یہ چول "حسن ذوق" بھیجنے والے کا ہے یا ڈاکٹر صاحب کا اپنا.

واردات میں سب سے مزاحیہ بات ؟ جس پر کسی کی توجہ نہیں گئی ! "چوہا" مارنے والا زہر
 
shami11

Minister (2k+ posts)
جی جناب ڈاکٹر صاحب محلے کی اس عورت کی طرح ہیں جو ہر گھر میں جا کر باتیں کرتی ہیں جیسی وہ ان کی بڑی سگی ہوں - پر یہی شاہد صاحب کا سٹائل ہے - وہ سب کو خوش کر دیتے ہیں -

شامی جی. ابھی کچھ دن پہلے ڈاکٹر صاحب نے سنسنی پھیلائی کہ عمران خان کو زہر دینے والی بات صحیح ہے، جسے یقین نہ ہو وہ کلثوم ہاسپٹل کی ٢٣ جولائی کی خان صاحب کی میڈیکل رپورٹ چیک کر لیں. کل پرسوں سما اور دنیا ٹی وی نے یہ رپورٹس دکھا دیں جو بالکل کلئیر تھیں. ساتھ میں ایک پہاڑ اور کھودا ڈاکٹر صاحب نے خان کو بھیجے جانے والے لڈوؤں میں چوہے مار دوائی ملی ہونے کا. امید ہے اس کھودے پہاڑ کا چوہا بھی ایک دو دن میں باہر آ جاے گا.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
ڈاکٹر صاحب نے آج کے پروگرام میں تازہ تازہ کر کے معزرت کر لی ہے ، گزشتہ پروگرام میں انھوں نے کسی بڑی شخصیت کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا جو پروگرام سے پہلے پورا نہیں ہو سکا اور آج جناب کو معزرت کرنا پڑی ، شائد آج سے کچھ سیکھ لیں
لیکن آج کا پروگرام کچھ حد تک معلوماتی تھا ، اگلے ہفتے اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ، بقول ان کے انتظار کیجئے