ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کردیا


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا خود کا سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کروانے جارہے ہیں، انہوں نے یہ اعلان مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں کیا ہے۔

ڈان نیوز اردو نے اپنی رپورٹ میں عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ایک خصوصی کمپنی ایس پی اے سی کے ساتھ ضم ہونے کے بعد ٹروتھ سوشل کی ایک نئی کمپنی متعارف کروائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تحریری بیان بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ "یہ کیسی دنیا ہے جس میں طالبان کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر موجود ہے مگر آپ کا پسندیدہ امریکی صدر خاموش کروادیا گیا ہے،یہ ناقابل قبول اقدام ہے۔

https://twitter.com/x/status/1450979193400045570
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت جلد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میڈیا پر اپنا پہلا سچ بولنے کیلئے انتہائی پرجوش ہوں، اس پروجیکٹ کی بنیاد ایک مشن کے طور پر رکھی تاکہ سب اپنی آواز اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کررکھے ہیں جس کی وجہ ان کا الیکشن 2020 سے متعلق دھاندلی کے الزامات ہیں۔