ڈونلڈ ٹرمپ کی میگھن اور ہیری سے متعلق چونکا دینے والی پیشنگوئی

trump-herry11.jpg


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر کر کے امریکا منتقل ہونے والے شاہی جوڑے، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کے مستقبل کے حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئی کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی شادی کےخاتمے کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ میگھن کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے۔


سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ میگھن نے ہیری کا بڑے ہی بھیانک طریقے سے استعمال کیا ہے اور کسی دن اس بات پر شہزادہ ہیری کو پچھتاوا ہوگا۔

انکے مطابق میگھن کی وجہ سے ہیری کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے اس بات سے ملکہ الزبتھ کو بھی تکلیف ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ لوگوں کی زبانوں پر یہ بات ہوگی کہ میں پیشگوئیاں کرنے میں بہت اچھا ہوں۔ جلد ہی آپ شہزادہ ہیری کو اس فیصلے پر پچھتاتا ہوا دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی شاہی خاندان کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں، وہ تو رہنے کیلئے بہت ہی بہترین جگہ تھی، ٹرمپ نے میگھن کو بدتمیز بھی کہا اور بتایا کہ انہوں نے جب امریکا آنے کا اعلان کیا تھا تو میں نے دوٹوک الفاظ میں ٹویٹ کیا تھا کہ ہماری حکومت ان کی سیکیورٹی کر خرچہ نہیں اٹھائے گی۔