ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس آئین کو سامنے رکھتے ہوئے لیا،چیف جسٹس

1cjbandiaadabstatasj.jpg

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ازخود نوٹس کسی کی خواہش پرنہیں لیتی، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کےمعاملے پر12ججزایک ساتھ بیٹھے آئینی بحران کو بھانپتے ہوئے نوٹس لینے کی ججزکی متفقہ رائے تھی۔

بابر اعوان نے دلائل میں عدالتی احترام کا ذکر کیا تو جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے آپ کی ادب کی بات کی قدر کرتے ہیں، کاش یہ ادب احترام لوگوں میں بھی پھیلائیں، لوگوں کو بتائیں کہ عدالت رات کو بھی کھلتی ہے، بلوچستان ہائیکورٹ رات ڈھائی بجے بھی کھلی، بابراعوان بولے اس کام کیلئے وزارت اطلاعات ہے تاہم اس بحث میں نہیں جانا چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منحرف ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل ہوچکے ہیں تاہم ریفرنس کے باوجود آرٹیکل 63اے کی تشریح کرسکتے ہیں، پارلیمانی جمہوریت کیلئےآرٹیکل 63اے کی تشریح کا سوال بڑا اہم ہے ، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن انحراف رکن کوجھوٹا اوربددیانت قراردے سکتا ہے؟


بابراعوان نے کہا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ کسی رکن کو بدیانت یا ایماندار قرار دے سکے چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کو 25 منحرف اراکین سے کوئی غرض نہیں، آئین کے اصولوں کو دیکھنا انفرادی لوگوں کے عمل کو نہیں، عدالت واقعہ کے رونما ہونے کے بعد فیصلہ کرتی ہے کہ ٹھیک ہوا یا غلط۔

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیارکوریگولیٹ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کا کہا چاہے عدالت پرتنقید ہو ہم ہنس کرآئینی ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔ جلد ازخود نوٹس لینے کے رولز بھی طے ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس اورآئینی درخواستیں عدالت کے سامنے ہیں، قانونی سوال پرعدالت اپنی رائے دینا چاہتی ہے آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، پارلیمانی جمہوریت کیلئے آرٹیکل63 اے کی تشریح ضروری ہے، ازخودنوٹس کسی کےکہنے پرنہیں بلکہ بنچ کی مرضی سےلیاجاتا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس آئین کو سامنے رکھتے ہوئے لیا۔ عدالت نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah right - BundLaal, how low would you go. Sitting on those highly respectable and powerful seats and acting like bitches to the low life Dalla's and anyone who can twist their arms or serve them some dog food.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Trust on courts are at the lowest level at the moment, and for obvious reasons.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
آئین تو سامنے رکھاُتھا اصل بات یہ ہے کہ پیچھے کیا رکھا ہوا تھا