ڈپٹی کمشنر کی کرپشن بےنقاب کرنا اقرارالحسن کو مہنگا پڑ گیا ، مقدمہ درج

iqrar-ul-hasan-case-cpt.jpg

اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن کے خلاف مافیا نے مقدمہ درج کرا دیا۔ انہوں نے میرپورخاص کے ڈپٹی کمشنر کی کرپشن سے متعلق ایک پروگرام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اندھیر نگری، چوپٹ راج ہے، جہاں کرپشن پر بات کرنے والے کو ہی مجرم بنا دیا گیا ہے، نجی چینل اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی کرپشن کی لمبی داستان بے نقاب کی جس میں ڈی سی اور اے سی میرپور خاص کو رشوت لیتے پکڑا گیا تھا۔

مذکورہ پروگرام میں ڈی سی میرپور خاص نے سو کے قریب اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ جب کہ اسی معاملے میں معاونت کی آفر پر اے سی نے بھی 50 ہزار روپے مانگے تھے۔

سرعام کی ٹیم ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچی تو متعلقہ افسر ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا، کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے عملے نے اقرارالحسن پر ہی مقدمہ درج کرادیا، اقرارالحسن پر درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

دوسری جانب اقرار الحسن پر مقدمے کے اندراج پر نائب صدر پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی میرپور خاص نے شرمناک حرکت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس لینا چاہیے،کرپٹ لوگ عوامی عہدوں پر بیٹھے ہونگے تو انصاف کیسے ملےگا؟
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)

hahahahhaahhaha....corrupt log...awami oahdey....
 
Sarkash

Minister (2k+ posts)
اس ملک میں شریف خاندان اور بھٹو زرداری خاندان کی کرپشن کا کچھ نہیں ہوا اس چھوٹے سے چور کی کیا بات ہے۔

جب تک کوٹھا کورٹ اور نیوٹرلز کے بیرون ملک فارم ہاؤس بنتے رہیں گے کچھ نہیں ہونا۔
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)
I think it's fruitless to talk about corruption anymore... Corruption is not an issue for Neutral or Politicians... WE need a Khoemini or Ataturk.... about 100 people hanged in D chowk daily, will only clean up this country.