ڈیجیٹل معیار زندگی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی14درجے تنزلی

9%D8%AF%D8%AF%D9%82.jpg

ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف(ڈی کیو ایل) انڈیکس 2021 میں پاکستان14 درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی کیو ایل انڈیکس دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے افراد کو ملنے والی ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے مرتب کی جانے والی ایک فہرست ہے۔ سال 2021 کی ڈی کیو ایل انڈیکس میں پاکستان 14درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 32ایشیائی ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر28واں ہے۔

image.jpg


ڈی کیو ایل انڈیکس 2021 کے مطابق پاکستان میں رہنے والے افراد نے 3 شعبوں میں معیار کو بہتر بنایا ہے جس میں موبائل اسپیڈ گروتھ، براڈبینڈ اسپیڈ گروتھ اور موبائل افورڈیبیلٹی کے شعبے ہیں۔

موبائل اسپیڈ گروتھ کے شعبے میں پاکستان کا نمبر 41واں، براڈبینڈ اسپیڈ گروتھ میں 43واں اور موبائل افورڈیبلٹی کے شعبے میں 48واں نمبر رہا ہے۔ دوسری جانب جن تین شعبوں میں پاکستان نے سب سے بری کارکردگی دکھائی ان میں نیٹ ورک ریڈنس، انٹرنیٹ یوزرز اور براڈبینڈ اسپیڈ کے شعبے ہیں۔

5.jpg


انٹرنیٹ صارفین کی تعدادکی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر106واں، براڈبینڈ اسپیڈ میں108واں اور نیٹ ورک ریڈنس میں 102واں نمبر رہا۔

ڈی کیو ایل انڈیکس کے پہلے نمبر پرڈینمارک، دوسرے پر ساؤتھ کوریا اور تیسرے نمبر پر فن لینڈ براجمان ہے۔