ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے

Raja Atta

Senator (1k+ posts)

آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض صبح سرکاری افسران کے ہمراہ کابل پہنچے۔


جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔



شورہ اجلاس سمیت دیگر مسائل پر بات چیت اور مستقبل کی حکومت کی سازی بارے بات ہوگی


سیکورٹی ، اقتصادی ، تجارتی تعلقات اور عالمی برادری کے خدشات دور کرنے بارے لائحہ عمل و تجاویز دیں گے
 
Last edited:

Truthstands

Minister (2k+ posts)
یہ جو مسکراہٹ ہے اِسکے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں۔
یہ افغانستان آپکو تحفے میں دیا ہے

انڈیا کے لئے:
رل تے گئے ہو پر چس بڑی ائی ہے
گل نئی مکی ہے کم نیا لوان گے
 
Last edited:

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2220877-dgisi-1630747081-922-640x480.jpg


کابل: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد طالبان کی افغان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کررہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پر بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیکیورٹی سمیت اہم دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران پاک افغان سرحدی صورتحال ، مجموعی سلامتی کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فساد پیدا کرنے والے اور دہشت گرد تنظیمیں صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی پاکستانی سفیر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں افغانستان سے انخلاء اور راہداری کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔

غیر ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملے کی پاکستان کے رستے وطن واپسی اور اس حوالے سے زیر التواء درخواستوں کے مسئلے پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان کے رستے ٹرانزٹ کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعدد ممالک نے درخواست کی ہے۔


Source
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Have not learnt the lesson yet.Both Taliban and Pakistan. Taliban ,from the great betrayal of all times ,and Pakistan, for keep burning their fingers in places where they should not have put.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
اس وقت پاکستان آرمی کو کمزور کرنا ایک بین ا لاقوامی ایجنڈا ہے ،جس میں کچھ بد بخت پاکستانی جانے یا انجانے میں شامل ہو رہے ہیں مگر ڈیزل اور اس کے ہمنوا کرائے کے ٹٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں . الله کریم پاکستان پرآپنی رحمت کاسایہ سدا قائم رکهے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے . آمین