ڈی پی او کا خاتون پولیس اہلکارکو 24 گھنٹے ڈیوٹی کا حکم،آئی جی پنجاب کا نوٹس

Punjab-police--1280x720.jpg

ڈی پی او چکوال کے حکم پر رات کو بھی تھانے میں ڈیوٹی کرتی خاتون پولیس اہلکار کو دیکھ کر آئی جی پنجاب حیران رہ گئے، انکوائری کا حکم دیدیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رات کے وقت اسلام آبا د سے واپس لاہور آرہے تھے کہ راستے میں انہوں نے اچانک کلر کہار پولیس اسٹیشن کا دورہ کیااور تھانے میں رات کے اس وقت میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے خاتون کو دیکھ کر پوچھا آپ اس وقت یہاں کیا کررہی ہیں؟ کیا آپ کوئی سائلہ ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے ڈی پی او چکوال کی جانب سے بطورسزا 24 گھنٹے ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈی پی او چکوال کے بچوں کو سنبھالنے سے انکار کیا تھا جس پر ناراض ہوکر ڈی پی او نے پولیس لائن سے ٹرانسفر کرکے خاتون اہلکار کی ڈیوٹی تھانے میں لگادی۔

آئی جی پنجاب نے خاتون اہلکار کا موقف جاننے کے بعد واقعے پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اہلکار کو دوبارہ پولیس لائن منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اس خاتون نے صرف بچوں کو سنبھالنے سے ہی انکار نہیں کیا ہوگا بلکہ اور بھی بہت سارے
کاموں سے انکار کیا ہوگا جسکی یہ سزا بھگت رہی ہے…..پاکستان میں کام کرنے والی عورتیں
اکثر اس مسلنے کا سامنا کرتی ہیں اور انکی عزت بھی محفوظ نہیں رہتی….عمران خان کو اس
مسلے کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے…..
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اس خاتون نے صرف بچوں کو سنبھالنے سے ہی انکار نہیں کیا ہوگا بلکہ اور بھی بہت سارے
کاموں سے انکار کیا ہوگا جسکی یہ سزا بھگت رہی ہے…..پاکستان میں کام کرنے والی عورتیں
اکثر اس مسلنے کا سامنا کرتی ہیں اور انکی عزت بھی محفوظ نہیں رہتی….عمران خان کو اس
مسلے کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے…..

konsay bachhay sanbhalnay thay.. jo abhi paida naheen huay.. aur balls main rehaaish pazeer hain??

kya kya theek karay ga Imran Khan iss qom kar..
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
konsay bachhay sanbhalnay thay.. jo abhi paida naheen huay.. aur balls main rehaaish pazeer hain??

kya kya theek karay ga Imran Khan iss qom kar..
عمران جتنا بھی کر سکے؟….کوشش تو ضرور کرنی چاہئیے