کابینہ میں نمائندگی نہ ملنے پر کئی ن لیگی ارکان قیادت سے ناراض

6pmlnrehnumanaraz.jpg

مسلم لیگ ن کے کئی رہنما حکومت میں نمائندگی کا ملنے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے کئی رہنما ایسے ہیں جو وزیراعظم کے معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر ناراض ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جن 4 پارٹی اراکین کو معاون خصوصی بنایا گیا ان کی کیا خدمات ہیں؟

رپورٹ کے مطابق ناراض اراکین میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری،محسن شاہنواز رانجھا اور طلال چوہدری شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1534462763929636864
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ناراض اراکین نے موقف اپنایا ہے کہ جن چار لوگوں کو وزیراعظم نے اپنا معاون مقرر کیا ہے ان کی پارٹی کیلئے ایسی کون سی خدمات ہیں جو ہماری نہیں ہیں، یہ لوگ اپوزیشن کے دور میں کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے اور نا ہی یہ لوگ پارٹی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کبھی نظر آئے،پارٹی قیادت کے اس رویے سے ہمیں شدید دکھ پہنچا ہے۔


واضح رہے کہ لیگی رہنماؤں کے تحفظات اس روز سامنے آئے جب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جنید انور کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1534426332641300480
جنید انور چوہدری کو وزیراعظم کو وزیراعظم کے شکایات سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
............
اور نا ہی یہ لوگ پارٹی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کبھی نظر آئے،پارٹی قیادت کے اس رویے سے ہمیں شدید دکھ پہنچا ہے۔
...........
The bigger the slave who considers corruption way of life, the bigger the post.... Reading between the lines can be a curse at times can cause blood to boil.
Ps: How many among them managed to reach the airport when Ram Gali Da Dalla and his royal harlot of a daughter were getting arrested?
 

3351399

MPA (400+ posts)
سننے میں آرہا ہے کہ تنظیم ساز ارکان کو اس تنظیم سازی میں شامل نہیں کیا گیا۔ شاید اس لئیے کہ وہ پہلے ہی تجربہ رکھتے ہیں۔ پھر بھی حق تو بنتا ہے ان کا اتنی قربانیوں کے بعد۔ بس ان کی جماعت کا بھی ن م ش ہو گیا ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
جی بالکل درست۔ جب شادی کی تیاریاں ہو رہی تھیں تب تو یہی کہا تھا کہ سب کو کار ملے گی۔ اب گدھا گاڑی پر کیوں بیٹھیں؟ ادھر حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں