کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم کا گولڈ میڈل

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
FZlZnK2XgAYtY-v


برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز میں نیزے بازی کے فائنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے قابل فخر کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ یوم آزادی گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1556491907609645057

مقابلے میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتا ہے اور کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے وہی ملتا ہے، اللہ کا جتنا شکرادا کروں کم ہے، مجھے خوشی ہے کہ14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ88میٹر کی تھرو کرنے کے بعد مزید جوش آیا اور سوچا کہ میں یہ کرسکتا ہوں، اللہ تعالٰی نے ہمت دی اور میں نے تھروکی۔گولڈ میڈ لسٹ ارشد کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا میرا اچھا دوست ہے، ایونٹ میں اس کی کمی محسوس ہوئی۔

انجری گیم کا حصہ ہے، دعا ہے کہ نیرج چوپڑا جلد صحت یاب ہو، نیرج چوپڑا بھی مقابلےمیں شریک ہوتے تو اور بھی مزا آتا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد انجری ہوئی، ایک سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا،

اولمپکس کے بعد میرا ٹارگٹ ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ اور پھراسلامک گیمز تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انجری پرکام کررہےہیں، آئندہ مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کروں گا، آئندہ بھی پاکستان کے لیے مقابلے جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔


Source
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
He was fully supported by government , he was sent for training in multiple countries.

He couldn't throw his best in Olympics and missed the medal
But
Congratulations to him for making the nation proud.