کانسٹبل اقراء نذیر قتل کیس میں ایس پی سمیت تین پولیس افسران گرفتار

12%DB%8C%D9%82%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%AF%D8%B9%D8%B1%DA%86%D8%A7%D8%B3%D8%B9.jpg

اسلام آباد میں پراسرار ہلاکت کے کیس میں ایس پی اسلام آباد عارف شاہ سمیت تین پولیس افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں خاتون پولیس اہلکار کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سپرا نے ایس پی اسلام آباد عارف شاہ، کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل افتخار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Capture.jpg

واضح رہے کہ پولیس کانسٹیبل اقراء نذیر کے والدین کے انکار کے بعد پولیس کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس پی اسلام آباد عارف شاہ کی معطلی کی سفارش کی تھی، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اقراء نذیر کا عارف شاہ کے گھر تواتر آنا جانا تھا اور عارف شاہ کے گھر والوں سے بھی میل جول تھا، موت کےروز جب اقراء نذیر واپس آئیں اس وقت عارف شاہ اپنے گھر میں اکیلے تھا، شبہ ہے کہ اقراء کو کوئی نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پولیسیا بہت مشکل سے قابو آیا ہے کتنے ماہ سے ایک معصوم لڑکی جو پولیس میں اپنا مستقبل بنانے آی تھی قتل کرکے آزاد گھوم رہا تھا فرینزک رپورٹ ابھی بھی چھپای جارہی ہے کیونکہ لڑکی سے زیادتی بھی کی گئی ہے
گھر والے کیس نہیں لڑنا چاہتے تو نہ لڑیں پولیس ہر ایسے کیس میں خود مدعی بن جایا کرے حکومت کو فوری طور پر قانون سازی بھی کرنی چاہئے جو باربار کہنے کے باوجود آج تک نہیں ہوسکی جسکے تحت حکومت تمام کرمنل کیسز میں مدعی ہوگی اور لواحقین ہر قسم کے مالی بوجھ اور پریشر سے آزاد رہیں گے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Her pretty face became her enemy. She couldn't escape the wolves around her.
ماں باپ کی لائق ترین بیٹی تھی سی ایس ایس کی تیاری میں تھی بس وقت گزاری کیلئے جاب کررہی تھی کاش کہ ماں باپ کی مان لیتی اور گھر میں ہی رہتی
جوان لڑکیوں کو جاب بے شک کرنی چاہئے مگر محفوط جاب اور اپنی سیکیورٹی ہر روز دھیان میں رکھ کر باہر جانا چاہئے آجکل تو فون موجود ہیں کیا حرج ہے کہ ہر جگہ جانے سے پہلے گھر بتا دیا کریں اور رابطے میں رہیں جس کے ساتھ جارہی ہوں اس کا بھی بتا دیا کریں
 
az4263

Voter (50+ posts)
یہ ریپ کیس ہے یہ لڑکی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ماری گئی
 
Malik_007

Senator (1k+ posts)
یہ پولیسیا بہت مشکل سے قابو آیا ہے کتنے ماہ سے ایک معصوم لڑکی جو پولیس میں اپنا مستقبل بنانے آی تھی قتل کرکے آزاد گھوم رہا تھا فرینزک رپورٹ ابھی بھی چھپای جارہی ہے کیونکہ لڑکی سے زیادتی بھی کی گئی ہے
گھر والے کیس نہیں لڑنا چاہتے تو نہ لڑیں پولیس ہر ایسے کیس میں خود مدعی بن جایا کرے حکومت کو فوری طور پر قانون سازی بھی کرنی چاہئے جو باربار کہنے کے باوجود آج تک نہیں ہوسکی جسکے تحت حکومت تمام کرمنل کیسز میں مدعی ہوگی اور لواحقین ہر قسم کے مالی بوجھ اور پریشر سے آزاد رہیں گے
Pehlay hakoomat apnay khilaf Cases ki MC krnay ki qanoon sazi sy farigh ho jai phir kisi or ka soch laygi Hakoomat...