کبریٰ خان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹویٹر پر ان فالو کیوں کیا، وجہ بتادی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

لاہور: پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کن وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی مصروفیات، اداکاری اور عام زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام پر 18 لاکھ زیادہ نہیں ہیں لیکن یہ مخلص لوگ ہیں، میں نے انہیں خریدا ہے نہ ہی کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا ہے۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ برطانیہ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے شروع میں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔

اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ حمزہ عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/593699
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جُدا ہو دِیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
حیرت ہے کیا بات ہے !! عمران خان کے پوسٹ سیاسی نہیں تو کیا فلمی ہوں گے؟

کل کو بونگا آکر کہے کہ میں نے مولانا طارق جمیل کو اس لیے ان فالو کیا کیوں کہ اس کے پوسٹ بہت زیادہ اسلامی تھے۔
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)

لاہور: پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کن وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی مصروفیات، اداکاری اور عام زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام پر 18 لاکھ زیادہ نہیں ہیں لیکن یہ مخلص لوگ ہیں، میں نے انہیں خریدا ہے نہ ہی کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا ہے۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ برطانیہ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے شروع میں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔

اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ حمزہ عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/593699
Who the hell is she?

how does it impacts anyone, who she follows and who she unfollows ?

irrelevant threads !!
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیا چاہتی تھی؟ ایک ملک کا وزیر اعظم سیاسی پوسٹ ہی کرے گا اسے لطیفے سناے ؟