کتنے فیصد پاکستانی طالبان کی حکومت کے حامی ہیں؟ گیلپ سروے کے نتائج

Taliban_Afghanistan_embassy_press_conference_1629219814485_1629219814717.jpg


طالبان کی افغانستان میں حکومت پر گیلپ سروے کے نتائج۔۔ عوام کی بڑی اکثریت طالبان حکومت کی حامی

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نتائج کے مطابق طالبان حکومت کے قیام پر 25 فیصد شہریوں نے خوش نہ ہونے کا کہا جبکہ 20 فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

سروے میں طالبان حکومت کے قیام پر سب سے زیادہ خوش خیبرپختو نخوا سے 65 فیصد افراد نظر آئے، بلوچستان سے 55 فیصد، پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد شہریوں نے طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

صنفی بنیادوں پر نتائج کا جائزہ لیا گیا تو جواب دینے والوں میں سے 58 فیصد مرد جب کہ 36 فیصد خواتین نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سروے میں ملک بھر سے24 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں 68 فیصد ایسے افراد تھے جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں جبکہ 55 فیصد کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان اور 52 فیصد ایسے نوجوان مرد و خواتین شامل تھے جن کی عمریں 30 سال سے کم تھیں۔