کتنے فیصد پاکستانی ملک میں فوری انتخابات کے حامی ہیں؟سروے رپورٹ جاری

16elctionsurey.jpg

ایک سروے کے دوران 76فیصد عوام نے ملک میں فوری طورپر انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے جس میں لوگوں سے مختلف سوالات پوچھے گئے، الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں76 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیے،24 فیصد نے وقت پر انتخابات کے حق میں رائے دی۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے فوری انتخابات کی رائے دی، یہاں 85 فیصد لوگوں نے انتخابات کے حق میں رائےدی، سندھ میں 78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد اور خیبر پختونخوا کے71 فیصد لوگوں نے فوری انتخابات کے حق میں رائے دی۔


پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی سیاست کا راستے چننے کو 22 فیصد لوگوں نے درست قرار دیا جبکہ78 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کامشورہ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1540573399365439488
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیصل جاوید نے اس سروے رپورٹ کے نتائج شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں فوری انتخابات کی حامی ہے، صاف وشفاف انتخابات کے ذریعے آنے والی حکومت سب کو قابل قبول ہوگی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن امریکہ انڈیا اسرائیل اور باجوہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں فوری الیکشن ہوں باجوے کی سازش رجیم چینج فیل ہو
 

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)

لیکن ٪78 عوام نے پی ٹی آئی کی دھرنا،لانگ مارچ،جلسہ،جلوس کی سیاست کو مسترد کرد یا


سوال کے جواب میں76 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ ملک میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے
جو کہ ہو رہے ہیں
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Gallup Pakistan is a Lifafa organization.
When it says 78% of people rejected the politics of protest, demonstrations, or the long march of PTI it actually portrays the desire of PDM & its facilitators.
The fact would gave been the other way around means the majority wanted a demonstration, and protest against the imported corrupt govt & their masters.
When it says in its survey, that 76% of the people have demanded immediate elections in the country, actually the correct figure would have been 86 to 88%.
Not long ago Gallup Pakistan's survey disclosed that Nawaz is more popular than Imran Khan & in KPK Diesel & his party was more popular than PTI & IK.