کتنے ہزار ڈالر کی نقد رقم سے خرید و فروخت ممنوع قرار؟

dollar-pkr-state-bank-cr.jpg


اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیزکی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اس کے مساوی دیگر غیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

حکام کے جانب سے فارن ایکسچینج کمپنیز کو 2 ہزار ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھانا ہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائے گا تاہم ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی اور نظام کی مضبوطی کے لیے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، نئے ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے بی کيٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز پر کرنسیز کی تجارت کی شرائط مزید سخت کردی گئی ہے۔
 

cokee

Minister (2k+ posts)
Inhoo ney logon ka teel nikal diya hai abb saqey aur lohar ko hero bananey ka time hua jata hai