کراچی،صدر کے علاقے میں پٹاخوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

4kfire.jpg

کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا، آگ لگنے سے پٹاخوں کے گودام کے قریب کھڑی 4 گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، جب کہ پولیس نے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا جو غیر قانونی گودام کا مالک ہے۔

صدر میں سی بریز اسپتال کے قریب بس اڈے سے متصل خالی پلاٹ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے 6فائر ٹینڈرز نے قابو پایا۔ آگ لگنے کے باعث پٹاخے دھماکے سے پھٹنے لگے، جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع ابلاغ کا واقعہ متعلق دعویٰ ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں، آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید 4 گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا۔


دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 سال سے رہائشی پلاٹ پر پٹاخوں کا گودام بنایا ہوا ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کرنے نہیں آیا۔ پٹاخوں کا مذکورہ گودام حنیف نامی شخص کا ہے، اسی علاقے میں حنیف کے دوسرے گودام میں چند برس قبل بھی آگ لگی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1449648780836581378
پولیس نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی گودام بنانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں قریب کھڑی 4 گاڑیاں بھی جل گئی ہیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔