کراچی :غیرقانونی عمارتوں کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اعلان،تحفظ کی یقین دہانی

sindh-hkt.jpg


کراچی میں غیرقانونی عمارتوں کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اعلان,تحفظ کی یقین دہانی

نسلہ ٹاور سمیت کراچی میں کئی ایسی عمارتیں ہیں جن کے مکین نقصان کا سامنا کررہے ہیں,جس پر سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت کا کہناہے کہ آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی عمارت اور رہائشی منصوبوں کو ريگولرائزڈ کیا جائے گا, لیکن اس میں ملوث بلڈرز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈیننس گورنر کو بھیجا جائے گا جبکہ ريٹائرڈ جج کي سربراہی ميں ايک کميشن تشکيل ديا جائے گا جو غیر قانونی رہائشی منصوبوں کوريگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔


دوسری جانب صوبائی وزير اطلاعات سعيد غنی کہتے ہیں کہ پنجاب ميں ايسا آرڈيننس لايا جاسکتا ہے تو باقی صوبوں ميں کيوں نہيں لایا جاسکتا۔سعید غنی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 6 ہزار سوسائٹيوں کوريگولرائزڈ کرنے کے لیے آرڈيننس جاری کیا تو پھر یہی پيمانہ ديگرصوبوں کے لیے کيوں نہيں ہے ہوسکتا۔

سعید غنی نے ساتھ ہی کہا کہ سرکاری زمين پربسنے والی پرانی آبادی کوريگولرکرنے کی اجازت ہونی چاہيے,متاثرين کي تعداد لاکھوں ميں ہو تو انہیں بے گھر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ نسلہ ٹاور کے معاملے میں قانون کی نہیں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے اور کنسٹرکشن میں کہیں نہ کہیں خلاف ورزی ہوجاتی ہے اس لیے سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری زمین پر بنے گھروں کو ریگولر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔عمران خان کے بنی گالا کے گھر کو بھی ریگولر کیا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے لیکن اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، 2002 سے 2018 تک کراچی میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگئی ہے، کراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہیں۔