کراچی مبینہ اغوا لڑکی کی انوکھی کہانی،لڑکی کی رکشہ میں ٹک ٹاک

rickshaw-tiktok-1-123.jpg


کراچی مبینہ اغوا لڑکی کی انوکھی کہانی،لڑکی کی رکشہ میں ٹک ٹاک

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ سے 16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا کا واقعہ سامنے آیا، لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی ٹک ٹاکر دوست کے ساتھ رکشے میں ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہوئی تھی۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر لڑکی کبھی کہتی ہے کہ ان کی بیٹی اس کے ساتھ ہے اور کبھی کہتی ہے کہ اس کے ساتھ نہیں ہے، والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی ہے، 16 سالہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مغویہ کی والدہ نےجیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 2 روز قبل ان کی بیٹی خالہ کے گھر گئی اور پھر وہاں سے کام سے گھر سے باہر گئی جہاں سے وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے غائب ہو گئی۔
لڑکی کو بہت تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی۔

والدہ نے بتایا کہ کچھ گھنٹوں بعد بیٹی کی دوست سائرہ نے ٹک ٹاک پر لڑکی کے ساتھ رکشے میں کہیں جاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو اپلوڈ کی، ہم نے سارہ سے رابطہ کیا تو پہلے اس نے کہا کہ لڑکی اس کے پاس آئی تھی، پھر کہیں چلی گئی، کبھی کہتی ہے کہ وہ اس کے پاس ہے۔

مغوی لڑکی کی والدہ کا مزید کہا کہ مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش کرنے والے اہلکار تعاون نہیں کررہے ہیں،گزشتہ روز پورا دن تھانے میں بیٹھ کر واپس آ گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،دریا خان کیس کے تفتیشی افسر ہیں ان سے ملنے کا کہا گیا،دوسری جانب تفتیشی افسر دریا خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں ابھی تک یہ کیس نہیں ملا۔
 

The wizard

MPA (400+ posts)
New generation ko samjhna chahyai digital media aik eham tool hai agwa Krny waly bechny waly aur director producer jaisy jansi darindy apko easily approach kr skty hai isliye ajnabio sy Bach kr rhi