کراچی میں بااثر شخص کا معمر رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی تھپڑ مروائے

kamsnn11.jpg

مجھے جانتے نہیں ہو کیا؟ کراچی میں بااثر شخص کا معمر رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی تھپڑ مروائے

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں ادھیڑ عمر رکشہ ڈرائیور پر بااثر شخص نے تشدد کیا، اس کی ویڈیو بنائی اور اپنے بیٹے سے بھی اس کے منہ پر تھپڑ مرواتا رہا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کالونی میں معمر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس شخص کا قصور یہ تھا کہ اس نے اس بااثر شخص کے بچے کو کسی بات پر ڈانٹا تھا جس پر یہ اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکا اور اسے اسلحے کے زور پر اپنے گھر اٹھا لایا جہاں اس پر تشدد کیا اور اپنے بچوں سے بھی اس کی تذلیل کرائی۔

https://twitter.com/x/status/1437773619636150276
میڈیا رپورٹس کے مطابق تشدد کرنے والے ملز+م کا نام کلیم شاہ عرف کلشا ہے جسے اب فریئر پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر کے ملزم کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فریئر پولیس نے متاثرہ رکشہ ڈرائیور عقیل احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقدمے میں اغوا، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گلی میں رکشہ دھو رہا تھا کہ کلیم شاہ کے بچے نے اس پر طنز کیا جس پر میں نے اسے ڈانٹ دیا۔

بچے نے ڈانٹ سن کر گھر جا کر باپ کو بتایا تو وہ اسلحہ لیکر آگیا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا جہاں جا کر کلیم شاہ نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت مجھ پر تشدد کیا اور ویڈیو بنائی۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Jis mulk mein hum reh rahe hein uss mulk ka system, khaas ker police aur judiciary in sab crimes ko support, promote karte hein, bulk mein hamesha kehta hoo k hamari police aur judiciary ye criminals production k idarey hein.
aagey aagey dekhiay iss mulk mein hota hai kya.
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
for example, agar iss rikshaw driver ko insaf na mila,aur iss ne badla lene ke thaam le, aur waqt aane per iss ne poori family ko qatal ker dia ya nuri terha injured ker dia, so its proof k iss rikshaw driver ko hamari police aur judiciary ne insaf na milne per criminal bunne per majboor keeya hai.
 
Last edited:

EngrHaseebShahid

Minister (2k+ posts)
rikhsha driver ab buri tarah bechara phasss gya hai... becharay ko maar bhi parri... ab mujrim pesay dy kr azaad hoga...ya mazeed tashdud karay ga ya maar dy ga aur qatil bhaag jaye ga....

actual suffer to becharay rikshay walay ne kia na.... Allah hi hafiz hy is mulk ka... hr lucha lafanga badmaash bana phirta hai
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
پیسے دے کہ صلح صفائی ہو گئی تو بہت بری بات ہے۔
جرم ہوا ہے سزا ملنی چاہیے۔
مگر اس ملک میڻ مجرم کو سزا دینے والے قوانین ختم کر دئے گئے ہیڻ اس لئے کوئی جیل نہیں جاتا۔
موجودہ حکومت ریفارم لا رہی ہے۔ جلد رزلٹ نکلے گا۔

میڈیا کو جہوٹ بولنے پر کرور کی سزا کا قانون آ رہا ہے تمام لفافوں کی گ میں آگ لگی ہوئی ہے

بس آپ نے گھبرانا نہیں
?

 

ranaji

President (40k+ posts)
اس باسٹرڈ کو بھی اس ڈرائیور کے کسی اسی عمر کے بیٹے یا پوتے سے اسی طرح تھپڑ مروانے کے بعد جیل بھیجنا ضروری ہے