کراچی میں بڑی تعداد میں جعلی نوٹ پھیلائے جانےکاانکشاف،ملوث گروہ گرفتار

isha1h2h1.jpg


تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار پولیس نے مارکیٹس اور بازاروں میں نقلی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، نقلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے گروہ عرصہ دراز سے یہ کام کر رہا تھا، ملزمان 1 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد کے نقلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔


نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نقلی نوٹ پکڑنے کیلئے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مشتبہ کرنسی نوٹ کو کس طرح پکڑا جا سکتا ہے، اس حوالے سے نقلی کرنسی کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام "باخبر سویرا" میں قادر بخش (ڈائریکٹر فنانس سٹیٹ بینک آف پاکستان) نے اصلی اور نقلی نوٹ کے فرق بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان اس حوالے سے انتہائی اہم اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوٹ کو کاغذ پر رگڑ کر اس کے رنگ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے سے اندازہ لگاتے ہیں جبکہ کچھ افراد نوٹ پر قائداعظم کی شیروانی کو کاغذ پر رگڑنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اگر وہ سخت ہو تو اسے اصلی نوٹ سمجھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پاکستان کرنسی کی پہچان کیلئے تمام تفصیلات دی گئی ہیں، شہریوں کو اس سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔


ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا تھا کہ اصلی یا جعلی نوٹ کی شناخت کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نوٹ کی بائیں جانب چھپی ہوئی قائداعظم محمد علی جناحؒ کی واٹر مارک تصویر بھی ہے جو ہمیشہ نظر نہیں آتی لیکن اگر اسے روشنی کے متبادل سمت رکھا جائے تو اسے دیکھنا ممکن ہوتا ہے جبکہ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے الٹراوائلٹ لائٹ کے نیچے رکھ دیا جائے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر بینک یا کاروباری اشخاص نوٹ کی شناخت کے لیے یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ الٹراوائلٹ روشنی میں اگر نوٹ اپنا رنگ بدلے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان جیسے کیلے میں اب کرپشن روکنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ جعلی نوٹ پھیلا دیے جائیں