کراچی میں گرین لائن بسیں دوڑنے لگیں،کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کتنا؟

karachi.jpg


کراچی میں گرین لائن بسیں دوڑنے لگیں

شہر قائد میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں بس سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی گئی،10 جنوری تک اس سروس میں 80 بسوں میں سے 25 بسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔

10 جنوری سے بسوں کی تعداد سمیت اوقات کار میں بھی بڑھادیا جائے گا،ایس آئی ڈی سی ایل افسران کے مطابق 10 جنوری کے بعد بسوں، اسٹیشنز اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا،گرین لائن بس سروس کے 22 میں سے 11 اسٹیشنز فعال ہیں۔

گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، یہ جدید بسیں ہر 5 منٹ بعد اسٹیشن پر آئیں گی ،وقت کے ساتھ دورانیہ مزید کم کردیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن بس سروس منصوبے کا آزمائشی افتتاح کیا تھا۔


گرین بس کا ٹکٹ کم ازکم پندرہ اور زیادہ سے زیادہ پچپن روپے ہے،سو روپے کا کارڈ لے کر پورا دن اس سروس کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، بس میں ایک وقت میں 150 سے زائد افراد کے سفر کی سہولت ہے،جب کہ معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

سرویلنس سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی اور جس اسٹیشن پر بس رکے گی وہاں کا نام بس کے اندر اسکرین پر آجائے گا،شہر قائد کیلئے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد فروری 2016 میں رکھا گیا جو طویل انتظار کے بعد اب عوام کی دسترس میں ہوگا۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
Well now fedral should safe these busses from ppp jiala. Whenever there is riot in city ppp will order to attack on these busses because they will take revange from central government to take this project from them.