کراچی ٹیسٹ، بابراعظم نے شاندار بلے بازی سے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

14babarazmrecord.jpg

کراچی میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے، میچ کی چوتھی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ سائیڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سے ریکارڈ بناڈالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 196رنز سکور کیے اور ساتھ ہی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والےکپتان بن گئے ہیں۔


ان سے قبل یہ اعزازانگلینڈ کےمائیکل ایتھرٹن کے 1995 میں بنایا تھا جنہوں نے بطور کپتان ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں185 رنزاسکور کیے تھے،بابراعظم یونس خان کے بعد پہلے پاکستانی کپتان ہیں جنہوں نے چوتھی اننگز میں اتنے زیادہ رنز کیے،ان سے قبل یونس خان نے2007 میں بھارت کےخلاف107 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم نے اس ریکارڈ کے علاوہ 607 منٹ تک بیٹنگ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور 10 گھنٹے بیٹنگ کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں، ایشیائی ممالک میں بابراعظم پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 607 منٹ بیٹنگ کی ہے۔


بابراعظم نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 425 گیندیں کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ، ان سے قبل شعیب ملک نے369گیندیں کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
 

waqqaskhan

Councller (250+ posts)
One thing is appreciable about Indian here is that they openly praised Pakistan without any if and buts