کراچی: پولیس اہلکار کا قاتل سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

karachi-police-dc-son.jpg


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم خرم نثار کا آبائی گھر ڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ و دستاویزات برآمد کر لیں اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزم خرم نثار بیوی اور 2 بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے، ملزم کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملے ایک پستول کا فرانزک کرایا جا رہا ہے، پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا، اس کی تلاش جاری ہے، ملزم کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایئر پورٹس پر بھی ملزم کی تصاویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے واقعے کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ملزم کسی لڑکی کو زبردستی ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں کے اس پہلے مؤقف کی تصدیق کے لیے چھان بین بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا رہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔

ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسکا پیچھا کرکے اسے روک لیا اور تھانے لے جانے لگے تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Kinnay Sohna Jawab Police walay tha is harami kuttay ne maar dia. is kuttay ki to aik aik haadddi toor deni chahiye. in kuttay k pillon ki jurat kese hui