کراچی :کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ،مثبت کیسز کی شرح35فیصد سے بڑھ گئی

corona-sindh-karachi.jpg


ملک بھر میں کورونا کا زور تیزی پکڑنے لگا، شہرقائد میں بھی کورونا نے پنجے گاڑھنے شروع کردیے ہیں، جہاں مثبت کیسز کی شرح پینتیس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی،کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

گذ شتہ صرف ایک روز میں آنیوالے کورونا کیسز میں 24 میں سے 23 کیسز میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی،کراچی میں اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 430 ہوچکی ہے،دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز پر سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔

اجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، اسپتالوں کاسروے بھی کیاجائےگا،شادی کی تقریبات میں کھاناباکس میں دینے کی ہدایت کردی گئی، مارکیٹس میں صرف ویکسی نیٹڈافراد کوداخلہ ملے گا، اجلاس میں سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دیئے جائیں گے،مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،ماسک نہ پہننے پر سرکاری افسران کو جرمانہ ہوگا،ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے،کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔

ترجمان کمشنر کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، بازاروں، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نشن مکمل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا اور کہا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد ہوگئی، چار مریض جان سے گئے،چار ہزار دو سو چھیاسی مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔