کرونا ویکسین کی بوسٹرڈوز پر ماہرین کا ردعمل

60fa88dc6a779.jpg



طبی ماہرین نے کووڈ بوسٹر ڈوز کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ کورونا سے تحفظ کیلئے کووڈ ویکسین کی 2 خوراکیں کافی ہیں،ان دو خوراکوں کی افادیت اتنی زیادہ ہے کہ ڈوز کی ضرورت نہیں،بین الاقوامی طبی ماہرین کے ایک گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا کہ ویکسین کی دو خوراک کافی ہیں،ویکسینیشن سے ڈیلٹا اور ایلفا جیسی کورونا کی اقسام سے بیمار ہونے پر 95 فیصد تک تحفظ ملتا ہے جبکہ ویکسینز کی افادیت 80 فیصد ہے۔

ٹیم میں شامل ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے بتایا کہ اس وقت دستیاب ویکسینز محفوظ، مؤثر اور زندگیاں بچا رہی ہیں،تیسری خوراک سے ویکسینیشن کرانے والے لوگوں کی مدافعت کو بڑھانے کا خیال اچھا لگتا ہے کہ مگر اس حوالے سے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔

ٹیم میں شامل ڈبلیو ایچ او کی عہدیدار ڈاکٹر اینا ماریہ ہیناؤ ریسٹریپو کا کہنا ہے کہ اس وقت دستیاب تحقیقی رپورٹس میں ایسے قابل اعتبار شواہد پیش نہیں جن سے کورونا کی شدت کیخلاف ویکسینز کی افادیت میں کمی ہوئی ہو،ویکسینز کی محدود سپلائی سے ایسی متعدد زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے جن کی حالت تشویشناک ہو،اگر ویکسینز ان جگہوں پر فراہم کی جائے جہاں بیماری پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے تو وبا پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں وقت کے ساتھ کمی بھی آتی ہے تو اس سے ویکسین کی افادیت کم نہیں ہوگی،ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی شرح بڑھنے سے بغیر ویکسین والے لوگوں کی تعداد کم ہوگی،ماہرین کی ٹیم میں عالمی ادارہ صحت اور امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین بھی شامل تھے،اس گروپ کی رپورٹ طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئی تھی۔