کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

cryp-fia.jpg


نجی خبر رساں ادارے جیو کے مطابق کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرکے پیسے کمانے کے لالچ میں پاکستانیوں کے ساتھ 18 ارب روپے کا فراڈ ہو گیا ہے۔ یہ فراڈ مختلف آن لائن ایپلی کیشنز کی مدد سے کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ ایپس کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے منسلک تھیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے نے بائینانس کے پاکستان میں جنرل منیجر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے امریکا اور کیمن آئی لینڈ میں بائینانس کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بائینانس ہیڈ کوارٹرز بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کرپٹو کرنسی سے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ بھی ہو رہی تھی، پاکستان میں 11 موبائل فون ایپلی کیشنز بائینانس سے رجسٹرڈ تھیں جن کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ ہوا۔


سربراہ آیف آئی اے سی ڈبلیو کے مطابق دسمبر کے مہینے میں 11 ایپلی کیشنز اچانک بند ہو گئیں ان پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری رجسٹرڈ تھے اور انہوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان ایپلی کیشنز کے ذریعے ابتدا میں ورچوئل کرنسیز میں کاروبار کی سہولت دی جاتی تھی۔

عمران ریاض نے بتایا کہ بٹ کوائن، ایتھریم، ڈوج کوائن وغیرہ میں سرمایہ کاری بائینانس کے ذریعے ظاہر کی جاتی تھی، ایپلی کیشنز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ماہرین کرپٹو کرنسی پر جوا بھی کھلاتے تھے۔ ایک ایپلی کیشن پر 5 سے 30 ہزار کسٹمر اور سرمایہ کاری 100 سے 80 ہزار ڈالر تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایپلی کیشنز کے ذریعے عوام کو مزید افراد کو لانے پر بھاری منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے کو بائینانس کے 26 مشتبہ بلاک چین والٹ ملے جن پر رقوم ٹرانسفر ہوئیں، بائینانس سے ان بلاک چین والٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بائینانس کے لوگ تحقیقات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
The thing is that people don't like to investigate. Usually binance is very safe but if you are going to us BS third party wallet, phir aisa hi ho ga

The safest bet is to only buy bitcoin, that is truly and the only decentralized currency and keep it in a cold wallet like trezo.
 

baalti

Minister (2k+ posts)
when its not legal in Pakistan, and then you are using third party shitty apps, you do stupid investments, you get stupid results...
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
It's not only pakistanis who have lost but people from all over the world. Market cycle causes these kinds of ups and downs so people without patience will loose it
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Stupid headlines. These are part of the cycles. Bitcoin should cross 100k and then go back to may be 80k and folks will say see this crashed by 20%. BTC is the best performing asset in 10 years year over year.

Long Bitcoin, Short Fiat