کرکٹر نہ ہوتا تو فیکٹری میں مزدوری کر رہا ہوتا : انور علی کا فین کو جواب

anawr-ali-crickt.jpg


قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے انور علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اپنے فینز کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

احمد مصطفیٰ نے سوال کیا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا کرتے اس کے جواب میں کرکٹر نے جواب دیا کہ فیکٹری میں مزدوری کر رہا ہوتا۔

https://twitter.com/x/status/1481678214502170626
ماہم گیلانی نے کہا کہ شاہد آفریدی کیلئے کوئی الفاظ اس کے جواب میں انہوں نے بوم بوم کو گریٹ انسان کا لقب دیا۔

https://twitter.com/x/status/1481680262387933191
کیریئر کے بہترین پل سے متعلق انہوں نے کہاکہ جب وہ ساؤتھ افریقا کیخلاف ڈیبیو میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1481672925065449478
سمیر نے سوال کیا کہ انڈر19 میں ان کی بولنگ والا ایکشن کیوں نظر نہیں آیا اس کے جواب میں بولر نے کہا کہ انجری کے بعد ان کا ایکشن تبدیل ہوا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1481671391783137291
انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین بولنگ پر کیا احساسات تھے، اس سوال کے جواب میں انور علی نے کہا کہ اس وقت میں چاند پر تھا۔

https://twitter.com/x/status/1481682259614867456
پی ایس ایل میں کوئٹہ کے علاوہ انہوں نے کراچی کنگز سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

https://twitter.com/x/status/1481679397283414025
احمد شہزاد کو پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہ کرنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1481682621113507840
ایک صارف نے سوال کیا کہ وہ بابراعظم کی تعریف میں کچھ کہیں جس پر کرکٹر نے انہیں ورلڈ کلاس کہا۔

https://twitter.com/x/status/1481673522565066755
اسد عبداللہ نے کہا کہ ان کی زندگی کا بہترین دن کونسا تھا اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس روز قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1481677969252917248
 
Last edited: