کسانوں کو گاڑی تلےکچل کر قتل کرنے کے الزام میں بھارتی وزیرکا بیٹا گرفتار

11nishra.jpg

بھارتی ریاست اترپردیش(یوپی) میں کسانوں کو اپنی گاڑی تلے کچل کر مارنے والے یونین منسٹر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش (یوپی) کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسان مظاہرین پرگاڑی چڑھا کر 4 کسانوں کو قتل کرنے کے الزام میں یونین وزیر اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کو پولیس نے گزشتہ شام 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکرلیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اشیش مشرا کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے جونیئر وزیر داخلہ اجے مشرا کے قافلے کی گاڑی مظاہرین پر چڑھ دوڑی تھی جس سے 4 کسان ہلاک ہوگئے۔

کسانوں کا کہنا ہےکہ جس گاڑی سے مظاہرین کو کچلا گیا وہ گاڑی وزیر کے بیٹے اشیش مشرا کی تھی۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
گاڑی چاہے کسی کی بھی ہو مجرم تو وہ ہے جو گاڑی چلا رہا تھا؟
اب اس میں کیا