کس سیاسی رہنما کے کتنے اثاثے ہیں؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

11ecpasasaydeatal.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری1 ارب60 کروڑ،شہباز شریف24 کروڑ جبکہ عمران خان 14 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 24 کروڑ ہے اور ان پر 14کروڑ روپےکا قرض ہے، شہباز شریف اپنے بیٹے سلمان شہباز کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں،2 گاڑیاں اور 2 کروڑ روپے کا بینک بیلنس اور بیرون ملک 13 کروڑ74 لاکھ روپے کےاثاثے بھی شہباز شریف کی ملکیت ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی 2 بیویو ں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق نصرت شہباز 23 کروڑ روپے جبکہ تہمینہ درانی 57 لاکھ 60 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالکن ہیں۔


الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیل بھی شامل ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو کے پاس1 ارب 60 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ وہ صرف3 لاکھ34 ہزار روپے کے مقروض ہیں،ان کے پاس 12 کروڑ روپے کا بینک بیلنس جبکہ بیرون ملک کاروبار بھی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اثاثوں کی مالیت 71کروڑ42 لاکھ ہے جبکہ ان کا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق 2020 میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت8 کروڑ روپے تھی جبکہ انہوں نے7 لاکھ روپے کا قرض دینا تھا،تاہم 2021 کے گوشواروں کے مطابق عمران خان کے ذمہ واجب الادا رقم کچھ نہیں ہے۔

عمران خان کے اثاثوں میں بھکر، میانوالی، لاہور زمان پارک کی وراثتی جائیدادیں، بنی گالہ کا گفٹ میں ملا ہوا گھر، گرینڈ حیات اسلام آباد میں فلیٹ جس کی مالیت 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، 6 کروڑ کا بینک بیلنس، 2 ڈالر اکاؤنٹس میں 3 لاکھ29 ہزار ڈالرز موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان تین بکریوں اور 5 لاکھ روپے کے فرنیچر کے مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کے پاس پاک پتن میں 431 کنال کی زمینیں اور بنی گالہ میں تین کنال کا گھر ہے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہ ہیں جو ڈکلئیر ہیں
ویسے چوری کا مال ملا کر زرداری ٹکٹ بلیکر
اور درانتیاں بنانے والا نواز لوہار اس ملک سے زیادہ
امیر ہیں
اور عمران خان جیسے ورلڈ کلاس اتھلیٹ غریب لگتا ہے